تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کا تعارف

ابو عبداللہ ، جعفر بن محمد بن علی بن الحسن بن علی بن ابی طالب علیہ السلام معروف بہ صادق آل محمد شیعوں کے چھٹے امام ہیں ۔ جو کہ اپنے والد امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کے بعد 7 ذی الحجہ سن 114 ھ ق کو آنحضرت کی وصیت کے مطابق امامت کے منصب پر فائز ہوۓ ۔

امام جعفر صادق (ع) جمعہ طلوع فجر کے وقت اور دوسرے قول کے مطابق منگل 17 ربیع الاول سن 80 ھ ق کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوۓ ۔[1]

آنحضرت کی والدہ کا نام فاطمہ بنت قاسم بن محمد بن ابی بکر جن کی کنیت " ام فروہ " تھی ۔

یہ خاتون امیرالمؤمنین علی علیہ السلا کے یار و وفادار شھید راہ ولایت و امامت حضرت محمد بن ابی بکر کی بیٹی تھی ۔ اپنے زمانے کے خواتین میں باتقوی ، کرامت نفس اور بزرگواری سے معروف و مشہور تھی ۔ اور امام صادق (ع) نے ان کی شخصیت کے بارے میں فرمایا ہے : میری والدہ ان خواتین میں ‎سے ہے جو  ایمان لائیں اور تقوی اختیار کیا اور نیک کام کرنے والی  ہیں ،اور اللہ نیک کام کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے ۔[2]

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 22 July 16 ، 15:35
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا تعارف:

حضرت محمد ،مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں 17 تاریخ  کو بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا تعلق قریشِ عرب کے معزز ترین قبیلہ بنو ھاشم سے تھا ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب کا انتقال آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے ہوگیا تھا۔ والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وھب تھا جو قبیلہ بنی زھرہ کے سردار وھب بن عبدمناف بن قصی بن کلاب کی بیٹی تھیں۔

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دادا عبدالمطلب قریش کے سردار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا شجرہ نسب حضرت عدنان سے جا ملتا ہے جو حضرت اسماعیل علیہ السلام ابن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔ اور مشہور ترین عربوں میں سے تھے۔ حضرت عدنان کی اولاد کو بنو عدنان کہا جاتا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 05 May 16 ، 05:57
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت  امام موسی بن جعفر بن محمدبن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کا میلاد مسعود سات صفر  ۱۲۸ ھ ق کو سرزمین ابواء   میں ہوا جو کہ مکہ اور مدینہ کے درمیان واقع ہے۔ [1] آپ کی مادر گرامی کا نام  " حمیدہ " تھا ۔[2]  آپ کا نام  موسی اور کنیت  ابوالحسن اول ، ابوالحسن ماضی ، ابو ابراہیم ، ابو علی اور  ابو اسماعیل ہے   ۔ آپ کے القاب  کاظم ، عبد صالح ، نفس زکیہ ، زین المجتہدین ، وفی ، صابر ، امین اور زاہر  ہیں ۔

ابن شہر آشوب لکھتے ہیں :   آپ اپنے بزرگوارانہ اخلاق کی وجہ سے  معاشرے میں درخشندہ ہوئے اسی  بنا پر  آپ کو "زاہر " اور اس  حیثیت سے کہ آپ  غصے کو پی جاتے آپ  " کاظم " کے نام سے مشہور ہوئے ۔ [3]

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 03 May 16 ، 17:45
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام جواد علیہ السلام کا تعارف:

ابوجعفر محمد الجواد ابن علی الرضا بن موسی الکاظم بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی زین العابدین بن الحسین بن علی بن ابی‌طالب علیہم السلام  ،بعض علماء کابیان ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰  رجب المرجب ۱۹۵ ھ بمطابق ۸۱۱ ء یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ متولد ہوئے تھے ۔[1]

شیخ مفید اور نوبختی کی روایت کے مطابق سال ۱۹۵ہجری میں ماہ مبارک رمضان میں  اس دنیا میں تشریف لائے ۔[2]

حضرت امام، محمدتقی علیہ السّلام کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں . چونکہ آپ سے پہلے امام محمد باقر علیہ السّلام کی کنیت ابو جعفر ہوچکی تھی اس لیے کتب میں آپ کو ابو جعفر ثانی کہا جاتا ہے، دوسرے لقب کو سامنے رکھ کر آپ کو حضرت جوّاد بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السّلام تھے اور والدہ معظمہ کانام جناب سبیکہ یاسکینہ علیھا السّلام تھا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 April 16 ، 12:38
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

 

نام مبارک:   فاطمہ سلام اللہ علیہا

والد گرامی: سید المرسلین، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ

والدہ ماجدہ: خدیجہ بنت خویلد، یہ معظمہ خاتون ام المومنین اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی جدہ گرامی اور نبی اکرم کی پہلی زوجہ ہیں جنہوں نے اپنے جان و مال کے ذریعے رسالتمآبﷺ کی خدمت اور اسلام کی آبیاری کی۔ اسی وجہ سے خداوند متعال نے آپ کو مقدس آسمانی خواتین میں قرار دیا۔

 کنیت: ام ابیہا، ام الحسن، ام الحسنین، ام المحسن، ام الآئمہ علیہا و علیہم السلام

 القاب: صدیقہ، مبارکہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، زکیہ، محدثہ اور بتول، آپ کا مشہور ترین لقب ’’زہرا‘‘ سلام اللہ علیہا ہے۔

 مقام: معصومہ، پانچ عظیم ومقدس خواتین میں سے ایک، اور معصوم کی دختر نیک اختر، زوجہ ، اور ماں (شاہ ولایت کی زوجہ، حسنین شریفین کی والدہ ماجدہ)

تاریخ ولادت: ۲۰جمادی الثانی، بعثت کا پانچواں سال

جائے ولادت: مکہ مکرمہ

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 March 16 ، 18:19
رضا رضوی

سیمینار کی ریکارڈنگ

موضوع: " رابطہ دین و سیاست ،قرآن و حدیث کے آئینہ میں"


استاد: حجۃ الاسلام سید مرتضی زیدی صاحب قبل

ریکارڈنگ سنے کے لیے  موضوع پر کلک کریں

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 February 16 ، 18:20
رضا رضوی
Wednesday, 10 February 2016، 02:47 PM

Reach To Allah


دریافت
مدت زمان: 2 دقیقه 24 ثانیه

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 10 February 16 ، 14:47
رضا رضوی

بسم الله الرحمن الرحیم

امام علیہ السلام  کا تعارف

ہمارے گیارہویں امام،امام حسن بن علی بن علی بن موسیٰ بن جعفر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام کی ولادت با سعادت  232 ہجری میں واقع ہوئی[1]۔آپ کے والد  گرامی  حضرت محمد بن ہادی علیہ السلام امام دہم  شیعیان اور آپ کی والدہ ماجدہ حضرت حدیثہ خاتون ہیں۔[2] کیوں کہ خلیفہ عباسی  نے آپ کو  زبردستی  (عسکر)نام کے محلہ میں رہنے پر مجبور کیا تھا اس مناسبت سے آپ عسکری کے نام سے  مشہورہیں۔ [3]

آپ علیہ السلام کی کنیت "ابو محمد"  اور القابات میں سے  "نقی"  اور"زکی"  بہت  مشہور ہیں۔[4] آپ علیہ السلام کی عمر مبارک  ۲۸ سال اور مدت امامت ۶ سال تھی۔۲۶۰ ہجری میں آپ  علیہ السلام کو سامراء میں  شھید کر دیا گیا۔آپ علیہ السلام کو آپ کے پدر بزرگوار کی قبر مطہر کے کنارے دفن کیا گیا۔[5]

حضرت امام حسن عسکری کی امامت کا دور


حضرت امام حسن عسکری کی  مجموعی عمر کا 29 سالہ دورانیہ تین ادوار میں تقسیم کیا جاتا ہے -

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 19 January 16 ، 14:49
رضا رضوی
Tuesday, 5 January 2016، 01:16 AM

اسم سورہ ھا از لحاظ ترتیب نزول

ترتیب نزول کے لحاظ سے سوروں کے نام 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 05 January 16 ، 01:16
رضا رضوی
Monday, 28 December 2015، 11:52 PM

۱۷ ربیع الاول کے اعمال

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۱۷ ربیع الاول کے اعمال کی PDF فایل ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

http://bayanbox.ir/info/4161183773098612363/17-rabi-ul-awal-k-Aamal

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 December 15 ، 23:52
رضا رضوی