تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۱ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «کرونا وائرس» ثبت شده است

کرونا وائرس ، ہماری الجھنیں اور قرآن کے جواب

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اسکول بند ہو چکے تھے۔گھر میں بچوں کا شور تھا ، میں بار بار TV  کے چینل تبدیل کر کے  مختلف ممالک میں Coronavirus (COVID-19)  سے متاثر ہونے والے افراد کی وقتا فوقتا بڑھنے والی تعداد اور اس کے نتیجہ میں ہونے والی اموات کی خبریں دیکھتا اور کبھی میسج ٹون کو سن کر  موبایل ہاتھ میں اٹھا لیتا ۔

کسی میسج میں اس ناگھانی وائرس کو اللہ کا عذاب۔۔۔

 تو کسی میں اسے بائیولوجیکل اٹیک سے تعبیر کیا جا رہا تھا ،

 کچھ ایسے بھی تھے جو اسے، دوسری بیماریوں کے مقابلے میں بے حقیقت ثابت کر کےلوگوں کو ان خبروں پر کان نہ دھرنے کی نصیحت فرما کر اپنے" کچھ "ہونے کا احساس دلارہے تھے۔

ان حالات میں ایک گروہ کا  اندرونی طبیب جاگ اٹھا تھا اور ان کا ہر فرد مسلسل نت نئے ٹوٹکے بتا کر ثواب دارین کمانے میں مصروف تھا ۔۔۔

موت کے منڈلاتے ہوے سائے میں لوگوں کو اس وائرس سے بچاو کے لیے خواب میں بال ، اور دوسرے اکسیری نسخے الہام ہو رہے تھے۔۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 March 20 ، 14:51
رضا رضوی