Tuesday, 6 January 2015، 03:34 PM
محرم الحرام اور ہماری ذمہ داریاں
بسم اللہ الرحمن الرحمن
سید رضا حسین رضوی
تمہید
ماہ محرم کی آمد سے پہلےمحبین اہلبیت (ع) و عاشقان حسین(ع) اپنے اپنے طریقوں سےمحرم کے استقبال کا انتظام کر تےہیں۔ عوامی طبقہ منتظر ہوتا ہے کہ سید الشھدا ع کا غم منا کر، ان کے پیغام کو اپنی زندگیوں کے لیےمشعل راہ قرار دے۔
اسی طرح ایک طبقہ ان مخلص منتظمین کا ہے جو اس کار خیر کو ایک مذھبی ذمہ داری سمجھتا ہے اور اپنی پوری جاں فشانی کے ساتھ مجالس حسین(ع) کے انعقاد کے انتظامات کرتے ہیں، کہ کہیں عزداران سید شہدا ء(ع) کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔