امام سجاد علیہ السلام کی شھادت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام سجاد علیہ السلام کی شھادت
امام سجاد علیہ السلام کامختصر تعارف
ہمارے چوتھے امام حضرت امام علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام ، جو سجاد کے نام سے مشہور ہیں ۔ آپ علیہ السلام کی ولادت با سعادت ۳۸ ھ ق کو مدینہ منورہ میں ہوئی اور آپ علیہ السلام نے 25 محرم ۹۴ ھ ق یا 95 ه ق میں ولید بن عبد الملک کے ذریعہ دئیے گئی زہر جفا سے شہادت پائی اور آپ کو بقیع میں امام حسن مجتبی ٰعلیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیا۔
آپ علیہ السلام کی مادر گرامی کا نام شیعہ کتب میں "شہر بانو " کے نام سے ذکر کیا گیا ہے ۔ [1] آپ کی کنیت میں ابوالحسن ، ابو محمد ، ابوالقاسم اور القاب میں سجاد ، زین العابدین ، زین الصالحین ، سید العابدین ، سید الساجدین ، ذوالثفنات ، ابن الخیرتین ، مجتہد ، عابد ، زاہد ، خاشع ، بکا ء، اور امین ذکر کیے گئے ہیں ۔