تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...
Thursday, 31 August 2017، 06:04 AM

۸ ذالحج روز تَرویه

 سے ۔اس لئے اس کو یوم ترویہ کہتے ہیں ۔

 

 

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْیَ قَالَ یَا بُنَیَّ إِنِّی أَرَىٰ فِی الْمَنَامِ أَنِّی أَذْبَحُکَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ یَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِی إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِینَ [1]

 

 

·      ترجمہ:پس جب وہ لڑکا آپ کے ساتھ چلنے پھرنے کے قابل ہوا تو آپ(ع) نے فرمایا (اے بیٹا) میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ میں تمہیں ذبح کر رہا ہوں تم غور کرکے بتاؤ کہ تمہاری رائے کیا ہے؟ عرض کیا بابا جان! آپ کو جو حکم دیا گیا ہے وہ بجا لائیے اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔

 

 

·        ترویہ کا دن ہے اور اس میں روزہ رکھنے کی بڑی فضیلت ہے روایت ہے کہ اس دن کا روزہ ساٹھ سال کے گناہوں کا کفارہ ہے اور شیخ شہید کا فرمان ہے کہ اس روز غسل کرنا مستحب ہے۔

 

 

·      یہ  دن روز عرفہ کے مراسم کا مقدمہ ہے اس دن حاجیان حج تمتع کے مراسم کا آغاز کرتے ہیں[2] ۔اس دن حاجی مکہ سے منیٰ کی طرف کوچ کرتے ہیں تاکہ وہاں رات گذارنے  کے بعد خود کو عرفات کے میدان کے لیئے آمادہ کریں،اس دن حجۃ الوداع  میں رسول خدا صلی اللہ علیہ والیہ وسلم کا کاروان   مکّہ سے نکل کر عرفات کی طرف روانہ ہو گیا تھا[3]۔

 

 

اس  دن امام حسین(ع) مکه سے به سوی عراق روانہ ہو گئے تھے اور راستہ میں آپ نے عرفہ کے دن عرفات کے میدان میں  آللہ تعالٰی کے حضور اپنی وہ مشھور  مناجات ارشاد  فرمائیں جو دعای پر فیض عرفہ  کے نام سے تاریخ میں ثبت ہو گئیں۔

 

 

اعمال

 

 

۱: ایک روایت میں امام محمد باقر(علیہ السلام)نے فرمایا: جو شخص شب عرفہ، امام حسین (علیہ السلام)کی زیارت کرے اور عید کے روز تک وہاں پر رہے ، خدا وند عالم اس کو اس سال کی آفتوں،پریشانیوں اور مشکلات سے محفوظ رکھے گا[4]۔

 

 

 ۲: ان تسبیحات کو پڑھنا مستحب ہے، رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ)نے فرمایا: جو شخص شب عرفہ تسبیحات دہ گانہ کو ایک ہزار مرتبہ پڑھے گا خداوندعالم اس کی تمام نیک حاجتوں کو پورا کرے گا۔

 

 

سبحان من فی السماء عرشہ، سبحان الذی فی الارض سطوتہ، سبحان الذی فی البحر سبیلہ ...الخ [5]۔

 

 

 

۳:  رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے روایت نقل ہوئی ہے کہ آپ نے فرمایا: عرفہ کی رات میں توبہ اور دعا قبول ہوتی ہے،جو شخص اس رات کو عبادت میں گزارے تو اس کو چند سالوں کی عبادت کا ثواب رکھتاہے۔ہے اور خدا سے مناجات و توبہ کی رات ہے۔
اس رات کے چند اعمال ہیں

 

۱۔ رسول خدا(صلی اللہ علیہ و آلہ)سے ایک دعا نقل ہوئی ہے جس کے ثواب میں آپ نے فرمایا: جوشخص اس دعا کو شب عرفہ یا شب جمعہ میں پڑھے خدااس کو بخش دے گا:

 

 

اللھم یا شاہد کل نجوی،و موضع کل شکوی، وعالم کل خفیة، ومتھی کل حاجة، یا مبتدنا بالنعم علی العباد، یا کریم العفو،...الخ[6]

 

 

۲۔ جو دعا شب عرفہ اور روز عرفہ وارد ہوئی ہے اس کو پڑھے، اور وہ دعا یہ ہے: اللھم من ثعبا و تھیا و اعدا ...الخ ۔

 

 

امام سجاد(ع) کی روز عرفہ کی دعا: «اَللَّهُمَّ وَ أَنَا عَبْدُکَ الَّذِی أَنْعَمْتَ عَلَیْهِ قَبْلَ خَلْقِکَ لَهُ وَ بَعْدَ خَلْقِکَ إِیَّاهُ، فَجَعَلْتَهُ مِمَّنْ هَدَیْتَهُ لِدِینِکَ، وَ وَفَّقْتَهُ لِحَقِّکَ، وَ عَصَمْتَهُ بِحَبْلِکَ، وَ أَدْخَلْتَهُ فِی حِزْبِکَ، وَ أَرْشَدْتَهُ لِمُوَالاةِ أَوْلِیَائِکَ، وَ مُعَادَاةِ أَعْدَائِکَ...»،

 

 

اے اللہ میں وہ بندہ ہوں جسے تو نے آفرینش سے پہلے ہی نعمتیں دیں اور آفرینش کے بعد اسکی ان نعمتوں میں اضافہ کر دیا، اسے اپنے دین کی ہدایت کردی ، اسے اپنے حق سے آشنا ء فرمایا ،اپنی مضبوط رسی کے سہارے اسے گناہوں سے محفوظ رکھا ،اسے اپنے گروہ میں شامل کر لیا،اور اپنے دوستوں سے دوستی اور اپنے دشمنوں سے دشمنی سے مفتخر فرمایا۔۔۔۔۔

 

 

 

 

 

 

[1] :سورہ الصافات آیہ ۱۰۲

 

 

[2] :الاقبال بالاعمال الحسنہ ۔ج۲، ص۴۹

 

 

[3] : صحیح مسلم ص۸۸۶

 

 

[4] : مفاتیح نوین، ص ۸۲۶۔

 

 

[5] : مفاتیح نوین، ص ۸۲۵

 

 

[6] : مفاتیح نوین، ص ۸۱۷

 

 

 

 

 

نظرات (۰)

ابھی تک کوئ نظر ثبت نہیں ہوی

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی