تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۸۸ مطلب با موضوع «مناسبات» ثبت شده است

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت  با سعادت

 حضرت فاطمہ الزہراء  سلام اللہ علیہا  حضرت رسول خدا  صلی اللہ علیہ وآلہ  وسلم  اور حضرت  خدیجہ الکبری علیہا السلام کی  دختر  گرامی  ہیں۔  حضرت  امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: خداوند متعال کے نزدیک ،حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ۹ نو   اسماء ہیں جو  مندرجہ ذیل  ہیں : فاطمہ ، صدیقہ،مبارکہ ،طاہرہ،زکیہ،راضیہ،مرضیہ،محدثہ، زہراء، [1]  اور آپ سلام اللہ علیہا کی کنیت "ام ابیہا "ہے [2]   آپ کی حیات طیبہ اٹھارہ سال تھی۔ آپ بعثت کے پانچویں سال ۲۰ جمادی الثانی کے دن متولد ہوئیں [3]  اور ہجرت کے گیارہویں سال ،تین جمادی الثانی میں شہید کر دی گئیں ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 08 April 15 ، 15:56
رضا رضوی
Wednesday, 8 April 2015، 12:58 PM

حضرت زهراء سلام الله علیها

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت

 حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی حقیقت اورآپ کو زہراء نام رکھنے کی وجہ

پہلا مطلب جس کے بارے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اگر ایک مسلمان فرق نہیں شیعہ ہو یا سنی اس مطلب کی طرف توجہ دیں تو بہت سارے شبہات اسے حل ہو جاتا ہے ، اور بہت سارے سوالات کے جواب اسی میں پوشیدہ ہے وہ مطلب یہ ہے کہ فاطمہ سلام اللہ علیھاکون ہے ؟ اگر ہم انہیں صرف پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بیٹی ہونے سے محدود کرے اور ایک عام انسان کے عنوان سے پہچانیں تو اس کے اپنے نتائج ہے لیکن اگر ہم  اس بارے میں کچھ غور و حوض کرے کہ خدا وندمتعالی کے نزدیک آپ کی کیا مقام و منزلت ہے ، اور اسی لحاظ سے پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نزدیک آپ کی کیا مقام منزلت تھی ؟ اگر یہ معلوم ہو جائے تو اس وقت بہت سارے اعتقادی او رتاریخی مسائل حل ہو جائیں گے ،احادیث کی کتابوں میں جابر سے ایک روایت نقل ہے کہ جابر اسے امام صادق ع سے نقل کرتا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 08 April 15 ، 12:58
رضا رضوی
Friday, 20 March 2015، 06:26 AM

کچھ نوروز کے بارے میں

بسم الله الرحمن الرحیم

کچھ نوروز کے بارے میں۔۔۔۔۔۔۔

  • سوال : نوروز کے بارے میں کون سی شرعی دلیل پائی جاتی ہے؟

اجمالی جواب

یہ عید، ایراینیوں کی قدیم قومی عیدوں میں سے ہے، جس کا رواج اسلام سے پہلے تھا-

حدیث کی کتابوں میں نوروز کی فضیلت کے بارے میں حضرت امام جعفرصادق علیہ السلام سے ایک روایت نقل کی گئ ہےاور عصر جدید کے مشہور فقہا نے اس روایت پر عمل کر کے نوروز کے دن غسل کے مستحب ہونے کا فتویٰ صادر کیا ہے لیکن بعض دوسرے فقہا نے اس روایت پر مناقشہ اور نزاع کیا ہے-

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 March 15 ، 06:26
رضا رضوی
Friday, 20 March 2015، 06:17 AM

Some thing about Nowruz

بسم الله الرحمن الرحیم

.....Some  thing about Nowruz

 

?What legal reference do we have for Eid Nowruz

question

? What legal reference do we have for Eid Nowruz

Concise answer

This eid is an ancient Persian holiday that was marked and celebrated before the emergence of Islam.

There is a hadith from Imam Sadeq (as) in hadith sources regarding Nowruz which the popular vote has verified it to be reliable and therefore they have given the fatwa to the fadhilah (recommendation) of ghusl(ritual washing) on the day of Nowruz, however some have objected and seen it to be unreliable.(for mor click on this teb

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 March 15 ، 06:17
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیهاکا تعارف

نام اورالقاب

آپ کا نام نامی فاطمہ اور مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء العلمین، راضیۃ، مرضیۃ، شافعۃ، صدیقہ، طاہرہ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔

کنیت
آپ کی مشہور کنیت ام الآئمۃ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں، یہ اس لقب کے لفظی معنی ہیں۔ یہ لقب اس بات کا ترجمان ہے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاہتی تھیں اور کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحی اور معنوی پناہ گاہ تھیں ۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 March 15 ، 01:43
رضا رضوی
Friday, 9 January 2015، 02:50 PM

اتحاد بین المسلمین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اتحاد بین المسلمین

عقل اور قرآن کی نگاہ میں

فروری 1951ء کو موتمر العالم الاسلامی کے تحت چوتھی عالمی اسلامی کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی کہ جسکی صدارت اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواب زادہ لیاقت علی خان نے کی۔ اس کانفرنس میں عراق کی طرف سے نمایندگی کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ محمد حسین کاشف الغطاء نے شرکت کی۔ یہ وہ شخصیت ہیں کہ  جنہوں نے پہلی بار اہلسنت علماء سے خود انکے شہروں میں جا کر گفتگو کا باب کھولا۔ اس کانفرنس میں ایک یادگار تقریر فرمائی کہ جس کی تازگی آج بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
"بیس سال پہلے میں نے ایک جملہ کہا تھا کہ جو بہت مشہور ہوا۔ میں نے کہا تھا کہ اسلام کے دو ستون ہیں: "کلمہ توحید اور توحید کلمہ (یعنی سب ایک بات کہیں)"

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 January 15 ، 14:50
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۱۷  ربیع الاول کے دن میں چند اعمال

۱) غسل کرنا

۲) آج کے دن روزہ کی بہت فضیلت ہے

۳) جناب رسول خدا (ص)کی زیارت دور سے یا نزدیک سے کرے

۴) جناب امیر المومنین علیہ السلام کی وہ زیارت آج کرے جو جناب امام جعفر صادق علیہ السلام نے کی تھی اور جو محمد بن مسلم کو تعلیم فرمائی تھی ۔ ( انتہاء میں درج کردی گئی ہے )

۵) جب دن ذرا بلند ہو تو دو رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور دس مرتبہ سورہ قل ہوا للہ پڑھے ۔

۶)۔ مسلمانوں کو آج کے دن خوشی منانی چاہئے اور اس دن کی تعظیم وتکریم بجالائیں ،خیرات کریں ،مومنین کوخوش کریں ،مقامات مقدسہ ائمہ طاہرین کی زیارت بجالائیں ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 January 15 ، 14:44
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحمن

سید رضا حسین رضوی 

 

 

تمہید

 

 

ماہ محرم کی آمد  سے پہلےمحبین اہلبیت (ع) و عاشقان حسین(ع) اپنے اپنے طریقوں سےمحرم کے استقبال کا انتظام کر تےہیں۔ عوامی طبقہ منتظر  ہوتا ہے کہ سید الشھدا ع  کا غم منا کر، ان  کے پیغام کو اپنی زندگیوں کے لیےمشعل راہ قرار دے۔

 

 

اسی طرح ایک طبقہ ان مخلص   منتظمین کا ہے جو اس کار خیر کو  ایک مذھبی ذمہ داری سمجھتا ہے  اور اپنی پوری جاں فشانی کے ساتھ مجالس حسین(ع) کے انعقاد کے انتظامات کرتے ہیں، کہ کہیں عزداران سید شہدا ء(ع) کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 06 January 15 ، 15:34
رضا رضوی
Tuesday, 18 November 2014، 06:09 PM

امام سجاد علیہ السلام کی شھادت

امام سجاد علیہ السلام کی شھادت

امام سجاد علیہ السلام  کامختصر تعارف

ہمارے چوتھے امام حضرت امام علی بن الحسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام  ، جو سجاد کے نام سے مشہور ہیں ۔ آپ علیہ السلام  کی ولادت با سعادت ۳۸ ھ ق کو مدینہ منورہ میں ہوئی  اور آپ علیہ السلام نے 25 محرم ۹۴ ھ ق  یا  95 ه ق میں ولید بن عبد الملک  کے ذریعہ  دئیے  گئیے زہر جفا  سے شہادت پائی  اور آپ کو بقیع میں امام حسن مجتبی ٰعلیہ السلام کے پہلو میں دفن کیا گیا۔ 

 ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 November 14 ، 18:09
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

شاہ عبدالعظیم حسینی علیہ السلام

 

فضلیت زیارت شاہ عبدالعظیم

موجودہ  امام زادگان میں سے دوسرے بزرگ شہزادہ عبد العظیم ہیں کہ ان کا سلسلہ نسب چار واسطوں سے امام حسن- تک پہنچتا ہے یعنی عبدالعظیم بن عبداﷲ بن علی بن الحسن بن زید بن الحسن بن علی ابن ابی طالب آپ کی قبر شریف

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 21 October 14 ، 22:06
رضا رضوی