تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۵ مطلب در می ۲۰۱۵ ثبت شده است

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت

حضرت امام  مہدی علیہ السلام کا تعارف:

مورخین کا اتفاق ہے کہ آپ کی ولادت باسعادت ۱۵ شعبان ۲۵۵ ھ روز جمعہ بوقت طلوع فجرہوئی ۔[1]  حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودہویں اورسلسلہ امامت علویہ کی بارہویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون تھیں۔

آپ اپنے آباوٴاجدادکی طرح امام منصوص ،معصوم ،اعلم زمانہ اورافضل کا ئنات ہیں ۔آپ بچپن ہی میں علم وحکمت سے بھرپور تھے[2]۔ آپ کو پانچ سال کی عمرمیں ویسی ہی حکمت  دی گئی جیسی حضرت یحیی کو ملی تھی اورآپ بطن مادرمیں اسی طرح امام قراردئیے گئے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرارپائے تھے۔[

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 May 15 ، 13:27
رضا رضوی

                                                 بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام زین العابدین علیه السلام  کی ولادت

امام  زین العابدین  کا تعارف:

       آپ کی تاریخ ولادت کے بارے میں  اختلاف ہے  بعض مورخین کے نزدیک آپ  ۵ /شعبان  ۳۸ ھ بعض کے نزدیک آپ بتاریخ ۱۵/ جمادی الثانی ۳۸ ھ یوم جمعہ بقولے ۱۵/ جمادی الاول ۳۸ ھ بروز جمعرات بمقام مدینہ منورہ پیداہوئے[1]  آپ کی مشہور کنیتیں  : ابوالحسن، ابومحمّد، ابوالقاسم ا ور آپ کے مشہور القاب: سجّاد، زین‌العابدین، زین الصّالحین، سیّد العابدین، سیّد السّاجدین، ذو الثّفنات، ابن الخیرتَیْن، مجتهد، عابد، زاهد، خاشع ، بکّاءاور امین  ہیں. [2]

۲ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 May 15 ، 00:13
رضا رضوی
Wednesday, 20 May 2015، 11:02 AM

ماہ شعبان کی فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماہ شعبان کی فضیلت

  •       اس مہینہ میں  روزه، صدقه و استغفار کی بہت اہمیت ہے.اس بارے میں کئی روایات وارد ہوئی ہیں ۔ یہ وہی مہینہ ہے جس میں حضرت رسول ﷺاپنی فروتنی سے دنوں میں روزے رکھتے اور راتوں میں صلوٰة و قیام کیا کرتے تھے ۔
  •  شعبان وہ عظیم مہینہ جو حضرت رسول ﷺسے منسوب ہے حضور اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے ۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔امام جعفر صادق (ع)فرماتے ہیں کہ جب شعبان کا چاند نمودار ہوتا تو امام زین العابدین(ع) تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے : اے میرے اصحاب ! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے ؟
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 May 15 ، 11:02
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

نوحہ محمود کریمی :    نوحہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

حضرت زینب سلام اللہ علیہا 

زینب بنت علی بن ابی طالب (علیہم السلام ) دختر حضرت زهرا (سلام ا۔۔۔علیہا ) ۵ / جمادی الاولی سال پنجم یا ششم هجری کو  مدینه منوره میں پیدا ہوئیں .رسول خد اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمانی حکم کے تحت اس عظیم دختر کو اپنی  آغوش میں لے کر   امر الهی سے ان کا نام   زینب(زین + اب) رکھا ۔ جس کا مطلب  والد کی زینت ہے  .آپ علیہا السلام کو  ام کلثوم کبری، و صدیقه صغری  بھی کہتے ہیں  ۔آپ کے مشہور القاب میں سے  محدّثه، عالمه و فهیمہ ہیں  . آپ   عابده، زاهده، عارفه، خطیبه، عفیفه  ، مدیره اور عقیلہ  کے  ناموں سے بھی معروف ہیں  . نسب نبوی، تربیت علوی اور لطف خداوندی کے باعث  آپ  کی اس انداز سے شخصیت پروان چڑھی کہ آپ کو  «عقیله بنی هاشم»  کہا جانے لگا ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 06 May 15 ، 14:28
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ولادت با سعادت مولیٰ متّقیان حضرت علی علیہ السلام

حضرت علی علیہ السلام کا تعارف

امیرالمؤمنین علی بن ابی‌طالب بن عبدالمطلّب بن هاشم بن عبدمناف علیہم السلام نے ۱۳ رجب  روز جمعہ سال  ۳۰ عام الفیل کو مکّہ مکرمہ میں خانہ خدا کے اندر  اپنی آنکھیں کھولیں۔

آپ کی  تربیت  خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی آغوش مبارک  میں انجام  پائی۔ دنیا نے دیکھا کہ پیغمبر اسلام (ص) کی آغوش مبارک میں پلنے والا بچہ ہی تھا کہ جس نے بھرے مجمع میں آپ کی رسالت کی تصدیق کی اور تبلیغ رسالت کے ہر مرحلے میں آپ کا ساتھ دینے کا عزم ظاہر کیا اور جواب میں آنحضرت (ص)نے بھی آپ کو اپنا وصی وزیر اور جانشین مقرر فرمایا

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 06 May 15 ، 14:17
رضا رضوی