تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۱۹ مطلب با موضوع «مناسبات :: ذی الحج» ثبت شده است

Sunday, 12 October 2014، 02:01 PM

عید غدیر

بسم اللہ الرحمن الرحیم

عید غدیر

واقعہ غدیر کامختصر تعارف

"غدیر خم " مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے درمیان واقع ایک مقام کا نام ہے جہاں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت  علی علیہ السلام کو مسلمانو ں کا " مولی اور ولی " کے عنوان سے تعارف کروایا اور آپ کی ولایت کا اعلان فرمایا ۔ ۱۸ ذوالحجۃ کا  دن اسی واقعہ  کی مناسبت سے شیعیا ن علی علیہ السلام کے درمیان عید غدیر  کو طور پرمشہور ہے ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 October 14 ، 14:01
رضا رضوی
Thursday, 9 October 2014، 07:18 PM

امام ہادی علیہ السلام کی ولادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام ہادی  علیہ السلام کی ولادت

امام علی بن محمد بن علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب ، الہادی علیہم السلام  کی ولادت باسعادت ۱۵ذوالحجۃ ۲۱۲ ہجری قمری [1] کو "صریا" [2] نامی گاوں میں ہوئی ۔بعض روایات میں آپ کی ولادت کی تاریخ ۵ رجب بھی ملتی ہے۔   آپ کی مادر گرامی کا نام " سمانہ " تھا جو بہت ہی باکمال خاتون تھیں ۔ امام نقی علیہ السلام کا نام مبارک "علی " اور کنیت " ابوالحسن " [3] ہے ۔   آپ علیہ السلام کے مشہور و معروف القاب میں سے : نجیب ، مرتضی ، ہادی ، نقی ، عالم ، فقیہ ، امین ، موتمن ، طیب ، متوکل ، اور عسکری [4] ہیں ، اور ان میں سے زیادہ مشہور "ہادی " اور "نقی " ہیں ۔ زیارت جامعہ کبیرہ بھی آپ علیہ السلام کی ہی یادگار ہے جو آپ کی طرف سے معصومین کی مخصوص زیارت کے طور پر صادر ہوئی  ہے ۔ [5]

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 October 14 ، 19:18
رضا رضوی
Monday, 6 October 2014، 03:57 PM

عید قربان کے اعمال

عید قربان

اعمال

دهه ذی الحجه  کی نماز

تکبیرات

اللهُ اَکْبَرُ، اَللهُ اَکْبَرُ، لا اِلـهَ اِلاَّ اللهُ وَ اللهُ اَکْبَرُ، اَللهُ اَکْبَرُ، و للهِِ الْحَمْدُ، اَللهُ اَکْبَرُ عَلى
ما هَدانا; اَللهُ اَکْبَرُ عَلى ما رَزَقَنا مِنْ بَهیمَةِ الاَْنعامِ; وَ الْحَمْدُ لِلّهِ عَلى ما أبْلانا.
شب بیداری

یہ چار راتوں میں سے ہے جن میں شب بیداری مستحب ہے آج کی رات آسمان کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ،اس شب میں امام حسین(ع) کی زیارت مستحب ہے اور یہ دعا”یٰا دٰائِمَ الفَضْلِ عَلَیٰ الْبَرّیة ۔۔۔“کا پڑھنا بھی بہتر ہے ۔

قربانى

اس دن قربانی کرنا سنت موکدہ ہے۔مستحب ہے کہ قربانی کے بعد اس کا گوشت تناول فرمائے۔

غسل

اس دن غسل کرنا مستحب ہے۔

دعا

مستحب ہے کہ نماز عید سے پہلے صحیفه کامله کی ۴۸ دعا پڑہے۔جس کی ابتداءاس طرح ہے: أللّهُمَّ هذا یَومٌ مُبارَک۔۔۔۔۔

نماز عید قربان

عید قربان کی نماز عید الفطر کی طرح  اکثر فقہا ءکے نزدیک  مستحب موکد ہے۔ 

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 06 October 14 ، 15:57
رضا رضوی
Sunday, 5 October 2014، 10:25 PM

عید الاضحی (عید قربان )

 

 

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

 

 

عید الاضحی )عید قربان (

 

 

عید الاضحی توحید اور وحدت اسلامی کا ایام حج میں عملی نمونہ ہے۔ یہ عید ماہ ذوالحجۃ کے دسویں روز منائی جاتی ہے۔ اس عید کے دن تمام مسلمان توحید کا پرچار کرتےہوئے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے جمع ہوتے ہیں ۔ جیسا کہ حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے منقول ہے  آپ نے معاویۃ بن عمار کے جواب میں کہ جب اس نے "یوم الحج الاکبر " [1] کے بارے میں آپ سے سوال کیا تو  فرمایا "وہ دن عید الاضحی کا دن ہے ۔ 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 05 October 14 ، 22:25
رضا رضوی
Saturday, 4 October 2014، 10:46 PM

Duae Arfa Mp3

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

دعائ عرفہ کی MP3 اوڈیو  سنّے کے لیئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔

http://dl.aviny.com/voice/doa_ziarat/doa/taheri-doa-arafe-01.mp3

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 October 14 ، 22:46
رضا رضوی
Saturday, 4 October 2014، 10:25 PM

حضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت مسلم ابن عقیل کی شھادت

حضرت مسلم ابن عقیل (شہادت: 9 ذوالحجۃ 60ھ) حضرت علی  علیہ السلام کے بھائی حضرت عقیل ابن ابوطالب کے بیٹے تھے یعنی امام حسین علیہ السلام کے چچا زاد بھائی تھے۔ ان کا لقب سفیر حسین علیہ السلام اور غریبِ کوفہ (کوفہ کے مسافر) تھا۔ واقعۂ کربلا سے کچھ عرصہ پہلے جب کوفہ کے لوگوں نے امام حسین علیہ السلام کو خطوط بھیج کر کوفہ آنے کی دعوت دی تو انہوں نے حضرت مسلم ابن عقیل کو صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے کوفہ روانہ کیا۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 October 14 ، 22:25
رضا رضوی
Saturday, 4 October 2014، 03:17 AM

یوم ترویہ ۸ ذالججہ کا دن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۸     ذالحجہ  روز تَرویه

آٹھویں تاریخ کو یوم ترویہ کہتے ہیں ۔کیوں کہ حجاج اس دن اپنے اونٹوں کو پانی سے خوب سیراب کرتے تھے ۔تاکہ عرفہ کے روز تک ان کو پیاس نہ لگے۔یا اس لئے اس کو یوم ترویہ(سوچ بچار)کہتے ہیں ۔کہ سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیٰ نبینا علیہ الصلوٰة والسلام نے آٹھویں ذی الحجہ کو رات کے وقت خوا ب میں دیکھا تھا کہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتا ہے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کر۔ تو آپ نے صبح سوچا اور غور کیا کہ آیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے یا شیطان کی طرف

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 October 14 ، 03:17
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

ماہ ذالحجۃ کے ہر دن کی مناسبات اور آعمال کا  مشاہدہ کرنے کے کیئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں 

http://bayanbox.ir/id/8278257682915794508

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 03 October 14 ، 13:22
رضا رضوی

                                                               بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت زہرا(علیھا السلام)اور امیر المومنین علیہ السلام کی شادی ۱     ذالحجۃ)

Wedding anniversary of imam Ali A.S and Hazret Zahra S.A

علی (علیہ السلام)کی عمر ۲۱ یا ۲۵/ سال تھی، اس بناء پر کہ حضرت زہرا(علیھا السلام)کی ولادت ، بعثت کے پانچویں سال ہوئی ہو، کیونکہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)۱۳/ سال مکہ میں رہے اور ہجرت کے وقت حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام)کی عمر ۸/ سال کی تھی اورہجرت کے دوسرے سال آپ کی شادی ہوئی لہذا اس بناء پر آپ کی عمر ۹/سال سے زیادہ اور ۱۰/سال سے کم تھی۔ اور اگر آپ کی ولادت، بعثت کے د وسرے سال ہوئی ہو تو ہجرت کے وقت آپ کی عمر ۱۱/ سال تھی اور آپ کی شادی ہجرت کے دوسرے سال ہوئی، لہذا اس وقت آپ کی عمر ۱۳/سال سے کم اور بارہ سال سے زیادہ تھی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 September 14 ، 15:46
رضا رضوی