Wednesday, 6 May 2015، 02:28 PM
رحلت حضرت زینب سلام الله علیها
بسم اللہ الرحمن الرحیم
نوحہ محمود کریمی : نوحہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
حضرت زینب سلام اللہ علیہا
زینب بنت علی بن ابی طالب (علیہم السلام ) دختر حضرت زهرا (سلام ا۔۔۔علیہا ) ۵ / جمادی الاولی سال پنجم یا ششم هجری کو مدینه منوره میں پیدا ہوئیں .رسول خد اصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آسمانی حکم کے تحت اس عظیم دختر کو اپنی آغوش میں لے کر امر الهی سے ان کا نام زینب(زین + اب) رکھا ۔ جس کا مطلب والد کی زینت ہے .آپ علیہا السلام کو ام کلثوم کبری، و صدیقه صغری بھی کہتے ہیں ۔آپ کے مشہور القاب میں سے محدّثه، عالمه و فهیمہ ہیں . آپ عابده، زاهده، عارفه، خطیبه، عفیفه ، مدیره اور عقیلہ کے ناموں سے بھی معروف ہیں . نسب نبوی، تربیت علوی اور لطف خداوندی کے باعث آپ کی اس انداز سے شخصیت پروان چڑھی کہ آپ کو «عقیله بنی هاشم» کہا جانے لگا ۔