تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۴ مطلب با موضوع «مناسبات :: شعبان المبارک» ثبت شده است

Saturday, 25 May 2019، 05:26 PM

احکام اعتکاف کا فلو چارٹ

 

 

 

 

احکام اعتکاف کا فلو چارٹالسلام علیکم ۔

احکام اعتکاف کا فلو چارٹ مومنین کی خدمت میں حاضر ہے ۔ اس چارٹ کو پینا فلیکس پر پرنٹ کروانے کے لیے مطلوبہ فابل مندرجہ ذیل لنک سے حاصل کی جا سکتے ہے ۔

ڈاونلوڈ کریں / Download file =  لنک/Linkenlightened

(  whatsapp=  +989354600908)مزید معلومات کے لیے ۔ رابظہ کریں

 

 

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 25 May 19 ، 17:26
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام مہدی علیہ السلام کی ولادت

حضرت امام  مہدی علیہ السلام کا تعارف:

مورخین کا اتفاق ہے کہ آپ کی ولادت باسعادت ۱۵ شعبان ۲۵۵ ھ روز جمعہ بوقت طلوع فجرہوئی ۔[1]  حضرت امام مہدی علیہ السلام سلسلہ عصمت محمدیہ کی چودہویں اورسلسلہ امامت علویہ کی بارہویں کڑی ہیں آپ کے والد ماجد حضرت امام حسن عسکری علیہ السلام اور والدہ ماجدہ جناب نرجس خاتون تھیں۔

آپ اپنے آباوٴاجدادکی طرح امام منصوص ،معصوم ،اعلم زمانہ اورافضل کا ئنات ہیں ۔آپ بچپن ہی میں علم وحکمت سے بھرپور تھے[2]۔ آپ کو پانچ سال کی عمرمیں ویسی ہی حکمت  دی گئی جیسی حضرت یحیی کو ملی تھی اورآپ بطن مادرمیں اسی طرح امام قراردئیے گئے جس طرح حضرت عیسی علیہ السلام نبی قرارپائے تھے۔[

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 30 May 15 ، 13:27
رضا رضوی

                                                 بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت امام زین العابدین علیه السلام  کی ولادت

امام  زین العابدین  کا تعارف:

       آپ کی تاریخ ولادت کے بارے میں  اختلاف ہے  بعض مورخین کے نزدیک آپ  ۵ /شعبان  ۳۸ ھ بعض کے نزدیک آپ بتاریخ ۱۵/ جمادی الثانی ۳۸ ھ یوم جمعہ بقولے ۱۵/ جمادی الاول ۳۸ ھ بروز جمعرات بمقام مدینہ منورہ پیداہوئے[1]  آپ کی مشہور کنیتیں  : ابوالحسن، ابومحمّد، ابوالقاسم ا ور آپ کے مشہور القاب: سجّاد، زین‌العابدین، زین الصّالحین، سیّد العابدین، سیّد السّاجدین، ذو الثّفنات، ابن الخیرتَیْن، مجتهد، عابد، زاهد، خاشع ، بکّاءاور امین  ہیں. [2]

۲ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 May 15 ، 00:13
رضا رضوی
Wednesday, 20 May 2015، 11:02 AM

ماہ شعبان کی فضیلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ماہ شعبان کی فضیلت

  •       اس مہینہ میں  روزه، صدقه و استغفار کی بہت اہمیت ہے.اس بارے میں کئی روایات وارد ہوئی ہیں ۔ یہ وہی مہینہ ہے جس میں حضرت رسول ﷺاپنی فروتنی سے دنوں میں روزے رکھتے اور راتوں میں صلوٰة و قیام کیا کرتے تھے ۔
  •  شعبان وہ عظیم مہینہ جو حضرت رسول ﷺسے منسوب ہے حضور اس مہینے میں روزے رکھتے اور اس مہینے کے روزوں کو ماہ رمضان کے روزوں سے متصل فرماتے تھے ۔ اس بارے میں آنحضرت کا فرمان ہے کہ شعبان میرا مہینہ ہے اور جو شخص اس مہینہ میں ایک روزہ رکھے تو جنت اس کیلئے واجب ہو جاتی ہے۔امام جعفر صادق (ع)فرماتے ہیں کہ جب شعبان کا چاند نمودار ہوتا تو امام زین العابدین(ع) تمام اصحاب کو جمع کرتے اور فرماتے : اے میرے اصحاب ! جانتے ہو کہ یہ کونسا مہینہ ہے ؟
۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 May 15 ، 11:02
رضا رضوی