امام محمد تقی علیہ السلام کی ولادت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت امام جواد علیہ السلام کا تعارف:
ابوجعفر محمد الجواد ابن علی الرضا بن موسی الکاظم بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی زین العابدین بن الحسین بن علی بن ابیطالب علیہم السلام ،بعض علماء کابیان ہے کہ آپ بتاریخ ۱۰ رجب المرجب ۱۹۵ ھ بمطابق ۸۱۱ ء یوم جمعہ بمقام مدینہ منورہ متولد ہوئے تھے ۔[1]
شیخ مفید اور نوبختی کی روایت کے مطابق سال ۱۹۵ہجری میں ماہ مبارک رمضان میں اس دنیا میں تشریف لائے ۔[2]
حضرت امام، محمدتقی علیہ السّلام کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں . چونکہ آپ سے پہلے امام محمد باقر علیہ السّلام کی کنیت ابو جعفر ہوچکی تھی اس لیے کتب میں آپ کو ابو جعفر ثانی کہا جاتا ہے، دوسرے لقب کو سامنے رکھ کر آپ کو حضرت جوّاد بھی کہا جاتا ہے۔ آپ کے والد بزرگوار حضرت امام رضا علیہ السّلام تھے اور والدہ معظمہ کانام جناب سبیکہ یاسکینہ علیھا السّلام تھا۔