اتحاد بین المسلمین
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اتحاد بین المسلمین
عقل اور قرآن کی نگاہ میں
فروری 1951ء کو
موتمر العالم الاسلامی کے تحت چوتھی عالمی اسلامی کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی کہ
جسکی صدارت اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواب زادہ لیاقت علی خان نے کی۔ اس کانفرنس
میں عراق کی طرف سے نمایندگی کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ محمد حسین کاشف الغطاء نے
شرکت کی۔ یہ وہ شخصیت ہیں کہ جنہوں نے پہلی بار اہلسنت علماء سے خود انکے
شہروں میں جا کر گفتگو کا باب کھولا۔ اس کانفرنس میں ایک یادگار تقریر فرمائی کہ
جس کی تازگی آج بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
"بیس سال پہلے میں نے ایک جملہ کہا تھا کہ جو بہت مشہور ہوا۔ میں نے کہا تھا
کہ اسلام کے دو ستون ہیں: "کلمہ توحید اور توحید کلمہ (یعنی سب ایک بات
کہیں)"