Saturday, 18 April 2015، 11:03 AM
” لیلۃ الرغائب”
آرزووں کی رات” لیلۃ الرغائب”
رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں: رجب کے مہینہ کی پہلی شب جمعہ سے غافل مت رہنا کیونکہ فرشتوں نے اس رات کا نام” لیلۃ الرغائب” )آرزووں کی رات ( رکھا ہے۔ جب اس رات کا پہلا حصہ گذرتا ہے تو آسمانوں اور زمین میں کوئی فرشتہ باقی نہیں رہتا مگر یہ کہ وہ سب کعبہ اور اس کے اردگرد جمع ہوجاتے ہیں۔ پھر خداوند متعال ان فرشتوں سے فرماتا ہے "جو چاہو مجھ سے مانگو" وہ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ خدایا ہماری آرزو تجھ سے یہی ہے کہ ماہ رجب کے روزہ داروں کو بخش دے پھر خداوند تبارک و تعالی فرماتا ہے: میں نے ان کو بخش دیا۔[1]