Friday, 9 January 2015، 02:44 PM
۱۷ ربیع الاول کے دن میں چند اعمال
بسم اللہ الرحمن الرحیم
۱۷ ربیع الاول کے دن میں چند اعمال
۱) غسل کرنا
۲) آج کے دن روزہ کی بہت فضیلت ہے
۳) جناب رسول خدا (ص)کی زیارت دور سے یا نزدیک سے کرے
۴) جناب امیر المومنین علیہ السلام کی وہ زیارت آج کرے جو جناب امام جعفر صادق علیہ السلام نے کی تھی اور جو محمد بن مسلم کو تعلیم فرمائی تھی ۔ ( انتہاء میں درج کردی گئی ہے )
۵) جب دن ذرا بلند ہو تو دو رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورہ حمد کے بعد دس مرتبہ سورہ انا انزلناہ اور دس مرتبہ سورہ قل ہوا للہ پڑھے ۔
۶)۔ مسلمانوں کو آج کے دن خوشی منانی چاہئے اور اس دن کی تعظیم وتکریم بجالائیں ،خیرات کریں ،مومنین کوخوش کریں ،مقامات مقدسہ ائمہ طاہرین کی زیارت بجالائیں ۔