Monday, 28 December 2015، 11:21 PM
امام صادق علیہ السلام کی ولادت
بسم الله الرحمن الرحیم
امام صادق علیه السلام کا تعارف
ہمارے چھٹے امام حضرت امام صادق بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہ السلام جمعہ کے دن ۱۷ ربیع الاول سال ۸۳ ہجری میں خلیفہ عباسی، عبدالملک بن مروان کی خلافت کے زمانے میں مدینہ میں پیدا ہوئے۔تاریخ میں آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حضرت ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر بیان کیا گیا ہے۔[1]
کامل ایمان کی نشانیاں
امام صادق علیہ السلام نے فرمایا: من أحبّ لله و أبغض لله و أعطی لله، فهو ممّن کمل إیمانه.» [2]
جو بھی خدا کی خاطر دوستی اور دشمنی کرے اور خدا کی خاطر ( کسی کو )عطاء کرے وہ ان لوگوں میں سے ہے جن کا ایمان کامل ہے۔