تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۱۳ مطلب با موضوع «مناسبات :: رجب المرجب» ثبت شده است

امام محمد باقر علیہ السلام

امام محمد باقرعلیہ السلام بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام، محمد باقر کے نام سے مشہور ہیں. جابر بن عبد اللہ انصاری کی روایت  جسے انہوں نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  سے نقل کیا  ہے  اس کے مطابق  وہ  ہمارے پانچویں امام معصوم ہیں۔اور آپ علیہ السلام کا شمار تابعین میں سے ہوتا ہے ۔آپ کی مادر گرامی کا نام فاطمہ بنت حسن بن علی  علیہماالسلام ہے ۔

اہل بیت علیہم السلام کی محبت

ابوعبید اللہ ،  امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا : جو شخص ہم سے محبت کرے وہ ہم اہل بیت  میں سے ہے ۔ابوعبیدہ نے سوال کیا : میری جان آپ پر قربان ہو کیا  وہ آپ  اہل بیت  میں سے ہوں گے ؟

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 April 15 ، 16:54
رضا رضوی
Saturday, 18 April 2015، 11:03 AM

” لیلۃ الرغائب”

آرزووں کی  رات لیلۃ الرغائب

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  فرماتے ہیں: رجب کے مہینہ کی پہلی شب جمعہ سے غافل مت رہنا کیونکہ فرشتوں نے اس رات کا نام” لیلۃ الرغائب” )آرزووں کی رات ( رکھا ہے۔ جب اس رات کا پہلا حصہ گذرتا ہے تو آسمانوں اور زمین  میں کوئی فرشتہ باقی نہیں رہتا مگر یہ کہ وہ سب کعبہ اور اس کے اردگرد جمع ہوجاتے ہیں۔ پھر خداوند متعال ان فرشتوں سے فرماتا ہے "جو چاہو مجھ سے مانگو" وہ فرشتے عرض کرتے ہیں کہ خدایا ہماری آرزو تجھ سے یہی ہے کہ ماہ رجب کے روزہ داروں کو بخش دے پھر  خداوند تبارک و تعالی فرماتا ہے: میں نے ان کو بخش دیا۔[1]



[1] ۔ بحار الانوار، محمد باقر مجلسی، بیروت، ج۱۰۴، ص ۱۲۶، وسائل الشیعہ، ج۸، ص ۹۹۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 April 15 ، 11:03
رضا رضوی
Saturday, 18 April 2015، 11:00 AM

rajab ka taaruf

بسم اللہ الرحمن  الرحیم

ماہ رجب المرجب کا آغاز

رجب المرجب کے مہینے کا تعارف

قمری سال کے ساتویں مہینہ کا نام رجب ہے قرآن مجید میں چار مہینوں کو "ماہ ہائے حرام" یعنی حرمت والے مہینوں کے نام سے یاد کیا گیا ہے کہ اُن میں سے ایک مہینہ کا نام رجب ہے اور اس ماہ میں جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔)[1](

ماہ رجب کو مختلف خصوصیات اور رتبوں کے اعتبار سے اور اس مہینے کے معنوی پہلووں  کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بھی چند نام دیے گئے ہیں ۔ جیسے "شہر الاستغفار)[2](" یعنی استغفار  کا مہینہ، جب انسان خدا سے اپنے  گناہوں کی بخشش مانگتا ہے تو لغزشوں سے دور اور رحمت الہی کے نزدیک ہوتا چلا جاتا ہے۔

دوسرا نام "رجب الفرد" رکھا گیا کیونکہ ماہ رجب دوسرے حرام مہینوں سے جدا اورالگ  ہے۔

تیسرا نام "رجب الاصب)[3](" ہے کیونکہ اس مہینہ میں بے انتہا رحمت الہی بندوں پر نازل ہوتی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 April 15 ، 11:00
رضا رضوی