واقعہ غدیر کامختصر تعارف
بسم اللہ الرحمن الرحیم
واقعہ غدیر کامختصر تعارف
"غدیر خم " مکہ مکرمہ اورمدینہ منورہ کے درمیان واقع ایک مقام کا نام ہے جہاں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر حضرت علی علیہ السلام کا مسلمانو ں کا " مولی اور سرپرست " کے عنوان سے تعارف کروایا اور آپ کی ولایت کا اعلان فرمایا ۔ ۱۸ ذوالحجۃ کا دن اسی واقعہ کی مناسبت سے شیعیا ن علی علیہ السلام کے درمیان عید غدیر کے طور پرمشہور ہے ۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے "حجۃ الوداع " سے واپسی کے وقت حج میں شرکت کرنے والے تمام مسلمانوں کو غدیر خم کے مقام پر جمع کیا اور علی بن ابی طالب علیہما السلام کا یہاں پر خدا کی طرف سے اپنا وصی اور جانشین کے طور پر تعارف کروایا ۔غدیر کے عظیم خطبہ کا ایک مشہور جملہ "من کنت مولاہ فہذا علی مولاہ " ہے ۔ یعنی جس جس کا میں مولا ہوں اس اس کا یہ علی مولا ہے ۔