Tuesday, 15 September 2015، 03:01 PM
بسم اللہ الرحمن الرحیم
حضرت زہرا(علیھا السلام)اور امیر المومنین علیہ السلام کی شادی ( ۱ ذالحجۃ)
تاریخی شواھد کے مطابق حضرت علی (علیہ السلام)کی عمر ۲۱ یا ۲۵/ سال تھی، اس بناء پر کہ حضرت زہرا(علیھا السلام)کی ولادت ، بعثت کے پانچویں سال ہوئی ہو، کیونکہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)۱۳/ سال مکہ میں رہے اور ہجرت کے وقت حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام)کی عمر ۸/ سال کی تھی اورہجرت کے دوسرے سال آپ کی شادی ہوئی لہذا اس بناء پر آپ کی عمر ۹/سال سے زیادہ اور ۱۰/سال سے کم تھی۔ اور اگر آپ کی ولادت، بعثت کے د وسرے سال ہوئی ہو تو ہجرت کے وقت آپ کی عمر ۱۱/ سال تھی اور آپ کی شادی ہجرت کے دوسرے سال ہوئی، لہذا اس وقت آپ کی عمر ۱۳/سال سے کم اور بارہ سال سے زیادہ تھی۔