سوانح حیات صاحب تفسیر فصل الخطاب علامہ نقن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سوانح حیات
سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی معروف نقن صاحب
پیدائش: 26 رجب 1323 ھ مطابق 1905ء لکھنؤ
وفات: یکم شوال روزعید الفطر ۱۴۰۸ھ/۱۸مئی ۱۹۸۸ء
لکھنؤ.
وجۂ وفات: علالت
مدفن: لکھنؤ
رہائش: لکھنؤ
قومیت: بھارتی
تعلیم: اجتہاد
مادر علمی: لکھنؤ، نجف
پیشہ: معلم
وجہِ شہرت: علمی شخصیت ، مفسر قرآن ( تفسِر فصل الخطاب ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل دیئے گئے لنکس پر کلک کریں )
مذہب: اسلام (شیعہ اثنا عشری)
زندگی نامہ
سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی معروف نقن صاحب برصغیر پاک و ہند کے ایک معروف عالم دین تھے جنھوں نے 26 رجب المرجب 1323 کو ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی. ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار اور بڑے بھائی کے پاس حاصل کی اور پھر مزیدعلم حاصل کرنے کیلئے نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں اپنی زندگی کا ایک نمایاں باب رقم کیا اور پانچ سال کی مدت میں اس دور کے بزرگ علماء سے کسب فیض کے بعد بھارت واپس آگئے . جہاں علوم اہل بیت اطہار(ع) کی تبلیغ و ترویج میں مشغول رہے . اس عرصے میں بہت سی کتابیں تصانیف کیں. آپ نے اپنی زندگی میں مختلف عناوین پر جو کتابیں یا رسالے تحریر کئے انکی تعداد 141 عدد کے قریب ہے. آخرکار یکم شوال 1408 ھ ق میں وفات پائی.