Monday, 20 April 2015، 04:54 PM
امام محمد باقر علیہ السلام کی ولادت
امام محمد باقر علیہ السلام
امام محمد باقرعلیہ السلام بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام، محمد باقر کے نام سے مشہور ہیں. جابر بن عبد اللہ انصاری کی روایت جسے انہوں نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کیا ہے اس کے مطابق وہ ہمارے پانچویں امام معصوم ہیں۔اور آپ علیہ السلام کا شمار تابعین میں سے ہوتا ہے ۔آپ کی مادر گرامی کا نام فاطمہ بنت حسن بن علی علیہماالسلام ہے ۔
اہل بیت علیہم السلام کی محبت
ابوعبید اللہ ، امام محمد باقر علیہ السلام سے نقل کرتے ہیں کہ آپ علیہ السلام نے فرمایا : جو شخص ہم سے محبت کرے وہ ہم اہل بیت میں سے ہے ۔ابوعبیدہ نے سوال کیا : میری جان آپ پر قربان ہو کیا وہ آپ اہل بیت میں سے ہوں گے ؟