Wednesday, 22 April 2015، 03:51 PM
امام علی نقی الہادی علیہ السلام شھادت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام علی نقی الہادی علیہ السلام
امام علی بن محمد بن علی بن موسی بن جعفر بن محمد بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام نقی اور ہادی کے نام سے مشہور ہیں۔ آپ ۱۵ ذی الحجہ ۲۱۲ ہجری قمری میں مدینہ منورہ کے گا وں "صریا "میں پیدا ہوئے ۔[1]آپکی مادر گرامی کانام سمانہ مغربیہ ہے۔ [2] دسویں امام ، نقی ، ہادی ، امین ، طیب ،ناصح ، مرتضی و۔۔۔ جیسے القابات سے مشہور ہیں ۔ اور آپ علیہ السلام کی کنیت ابوالحسن ہے اور ابوالحسن ثالث کے نام سے بھی مشہور ہیں۔[3]