Tuesday, 1 December 2015، 11:00 PM
روایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین امام حسین ع کا تحقیقی جایزہ
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مقالہ ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں:for download this PDf file click on this link
بسم اللہ الرحمن الرحیم
روایات اور تاریخ کے آئینہ میں اربعین امام حسین ع کا تحقیقی جایزہ
مقدمہ
تاریخ سے ملتا ہے کہ واقعہ عاشورہ سے پہلے چہلم کو جسطرح آجکل مناتے ہیں اسکا اصلاًوجود ہی نہیں تھا یا اگر چہلم کو مناتے بھی تھے تو وہ امام حسین ع کے چہلم کی طرح نہیں تھا ۔اس سے پہلے کہ اس موضوع پر بات کی جائے ایک روایت کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے ۔امام حسن عسکری علیہ السلام نے پانچ چیزوں کو مومن کی علامت قرار دیا ہے۔
۱۔انگوٹھی پہننا
۲۔اکیاون رکعت نماز پڑہنا کہ جو مستحب اور واجب نمازوں کا مجموعہ ہے
۳۔نما ز اور سجدہ کی حالت میں پیشانی کامٹی پر رکھنا
۴۔نماز میں بسم اللہ الرحمن الرّحیم کا اونچی آواز سے پڑہنا
۵۔زیارت اربعین۔