تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۶ مطلب با موضوع «مناسبات :: رمضان المبارک» ثبت شده است

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 

[ Click on these links|

 

قران مجید کےدوسرے سپارے میں آنے والے موضوعات کا خلاصہ اور اس دن کی دعا کی مختصر تشریح

 

 MP3قرآن کے دوسرے ْْ2'' سپارے کی تلاوت مع ترجمہ

 

دوسرا پارے کے مطالب کا خلاصہ

 

اس پارے میں چار باتیں ہیں:

1۔تحویل قبلہ

2۔آیت بر اور ابوابِ بر

3۔قصۂ طاعون

4۔قصۂ طالوت

 

1۔تحویل قبلہ:

ہجرت مدینہ کے بعد سولہ یا سترہ ماہ تک بیت المقدس قبلہ رہا ، آپ ﷺ کی چاہت تھی کہ خانہ کعبہ قبلہ ہو، اللہ تعالیٰ نے آرزو پوری کی اور قبلہ تبدیل ہوگیا۔

 

2۔آیتِ بر اور ابوابِ بر:

لَّیْسَ الْبِرَّ أَن تُوَلُّوا وُجُوهَکُمْ ۔۔۔۔ (البقرۃ:۱۷۷) یہ آیتِ بر کہلاتی ہے، اس میں تمام احکامات عقائد، عبادات، معاملات، معاشرت اور اخلاق اجمالی طور پر مذکور ہیں، آگے ابواب البر میں تفصیلی طور پر ہیں:

۱۔صفا مروہ کی سعی ۲۔مردار، خون، خنزیرکا گوشت اور جو غیر اللہ تعالیٰ کے نامزد ہو ان کی حرمت ۳۔قصاص ۴۔وصیت ۵۔روزے ۶۔اعتکاف ۷۔حرام کمائی ۸۔قمری تاریخ ۹۔جہاد ۱۰۔حج ۱۱۔انفاق فی سبیل اللہ تعالیٰ ۱۲۔ہجرت ۱۳۔شراب اور جوا ۱۴۔مشرکین سے نکاح ۱۵۔حیض میں جماع ۱۶۔ایلاء ۱۷۔طلاق ۱۸۔عدت ۱۹۔رضاعت ۲۰۔مہر ۲۱۔حلالہ ۲۲۔معتدہ سے پیغامِ نکاح۔

 

3۔قصۂ طاعون:

کچھ لوگوں پر طاعون کی بیماری آئی، وہ موت کے خوف سے دوسرے شہر چلے گئے، اللہ تعالیٰ نے (دو فرشتوں کو بھیج کر) انھیں موت دی (تاکہ انسانوں کو پتا چل جائے کہ کوئی موت سے بھاگ نہیں سکتا) کچھ عرصے بعد اللہ نے (ایک نبی کے دعا مانگنے پر) انھیں دوبارہ زندگی دے دی۔

 

4۔قصۂ طالوت:

طالوت کے لشکر نے جالوت کے لشکر کو باوجود کم ہونے کے اللہ تعالیٰ کے حکم سے شکست دے دی۔

التماس دعا

 

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 24 March 23 ، 06:32
رضا رضوی

 بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

 

[ Click on these links|

 

قرآن کے پہلے ْْ1'' سپارے کی تلاوت مع ترجمہ  

 

قران مجید کے پہلے سپارے میں آنے والے موضوعات کا خلاصہ اور اس دن کی دعا کی مختصر تشریح

 

 

پہلے پارے کا خلاصہ

اس پارے میں دو حصے ہیں 

1. سورہ الحمد 
2. سورہ بقرہ 

سوره حمد (فاتحه الکتاب): مکی سورہ هے اور اس کی سات آیتیں هیں

سورہ حمد کی خصوصیات

۱ .لب و لہجہ اور اسلوب بیان :

یہ سورہ دیگر سورتوں سے اس لحاظ سے واضح امتیاز رکھتی ہے کہ وہ خدا کی گفتگو کے عنوان کی حامل ہیں اور یہ بندوں کی زبان کے طورپر نازل ہوئی ہے۔ دوسرے لفظوں میں اس میں خداوندعالم نے بندوں کو خداسے گفتگو اور مناجات کا طریقہ سکھایا ہے۔

۲۔ اساس قرآن :

نبی اکرم (ص) کے ارشاد کے مطابق سورہ حمد ام الکتاب ہے

اس سورہ میں پروردگار عالم کی حاکمیت مطلقہ او رمقام ربوبیت کا بیان ہے نیز اس کی لامتناہی نعمتوں کی طرف اشارہ ہے جن کے دو حصے ہیں ایک عمومی اور دوسرا خصوصی (رحمانیت اور رحیمیت) اس میں عبادت و بندگی کی طرف بھی اشارہ ہے جو اسی ذات پاک کے لئے مخصوص ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس سورہ میں توحید ذات، توحید صفات، توحید افعال اور توحید عبادت سب کو بیان کیاگیا ہے۔

دوسرے لفظوں میں یہ سورت ایمان کے تینوں مراحل کا احاطہ کرتی ہے :

۱۔ دل سے اعتقاد رکھنا۔

۲۔ زبان سے اقرار کرنا۔

۳۔ اعضاء و جوارح سے عمل کرنا۔

سوره کے موضوعات

سورہ کی آخری آیت اس بات کی واضح اور روشن نشانی ہے کہ صراط مستقیم سے مراد ان لوگوں کی راہ ہے جو نعمات الہیہ سے نوازے گئے ہیں اور یہ راستہ مغضوب اور گمراہوں کے راستے سے جدا ہے۔

ایک لحاظ سے یہ سورہ دو حصوں میں تقسیم ہوجاتا ہے۔ ایک حصہ خدا کی حمد وثناء ہے اور دوسرا بندے کی ضروریات وحاجات۔

_______________

سورہ بقرہ جس میں پانچ باتیں ہیں:

1۔اقسام انسان
2۔اعجاز قرآن
3۔قصۂ تخلیقِ حضرت آدم علیہ السلام
4۔احوال بنی اسرائیل
5۔قصۂ حضرت ابراہیم علیہ السلام

1۔اقسام انسان تین ہیں: مومنین ، منافقین اور کافرین۔
مومنین کی پانچ صفات مذکور ہیں:
۱۔ایمان بالغیب ۲۔اقامت صلوۃ ۳۔انفاق ۴۔ایمان بالکتب ۵۔یقین بالآخرۃ
منافقین کی کئی خصلتیں مذکور ہیں: جھوٹ، دھوکا، عدم شعور، قلبی بیماریاں، سفاہت، احکام الٰہی کا استہزائ، فتنہ وفساد، جہالت، ضلالت، تذبذب۔
اور کفار کے بارے میں بتایا کہ ان کے دلوں اور کانوں پر مہر اور آنکھوں پر پردہ ہے۔

2۔اعجاز قرآن:
جن سورتوں میں قرآن کی عظمت بیان ہوئی ان کے شروع میں حروف مقطعات ہیں یہ بتانے کے لیے کہ انھی حروف سے تمھارا کلام بھی بنتا ہے اور اللہ تعالیٰ کا بھی، مگر تم لوگ اللہ تعالیٰ کے کلام جیسا کلام بنانے سے عاجز ہو۔

3۔قصۂ حضرت آدم علیہ السلام :
اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السلام کو خلیفہ بنانا، فرشتوں کا انسان کو فسادی کہنا، اللہ تعالیٰ کا آدم علیہ السالم کو علم دینا، فرشتوں کا اقرارِ عدم علم کرنا، فرشتوں سے آدم علیہ السلام کو سجدہ کروانا، شیطان کا انکار کرنا پھر مردود ہوجانا، جنت میں آدم وحواء علیہما السلام کو شیطان کا بہکانا اور پھر انسان کو خلافتِ ارض عطا ہونا۔

4۔احوال بنی اسرئیل:
ان کا کفران نعمت اور اللہ تعالیٰ کا ان پر لعنت نازل کرنا۔

5۔ قصہّ حضرت ابراہیم علیہ السلام:
حضرت ابراہیم علیہ السلام کا اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر خانہ کعبہ کی تعمیر کرنا اور پھر اللہ تعالیٰ سے اسے قبول کروانا اور پھر توبہ و استغفار کرنا۔

التماس دعا

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 23 March 23 ، 15:03
رضا رضوی
Friday, 24 May 2019، 08:11 PM

Amale Shabe Qadr link

السلام علیکم 

 اعمال شب قدر کی پی ڈی آیف فایل حاصل کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں  

http://bayanbox.ir/info/4189030246826441962/Aamale-Shbe-Qadr

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 24 May 19 ، 20:11
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

﴿ رمضان المبارک کے فضائل اور اعمال﴾

 

   شیخ صدوق(علیہ الرحمہ) نے معتبر سند کیساتھ امام علی رضا (ع)سے اور حضرت نے اپنے آباء طاہرین (ع) کے واسطے سے امیرالمومنین (ع)سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا:  ایک روز رسول اللہ ﷺنے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تمہاری طرف رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ آرہا ہے۔ جس میں گناہ معاف ہوتے ہیں۔ یہ مہینہ خدا کے ہاں سارے مہینوں سے افضل و بہتر ہے۔ جس کے دن دوسرے مہینوں کے دنوں سے بہتر، جس کی راتیں دوسرے مہینوں کی راتوں سے بہتر اور جس کی گھڑیاں دوسرے مہینوں کی گھڑیوں سے بہتر ہیں۔ یہی وہ مہینہ ہے جس میں حق تعالیٰ نے تمہیں اپنی مہمان نوازی میں بلایا ہے اور اس مہینے میں خدا نے تمہیں بزرگی والے لوگوں میں قرار دیا ہے

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 June 15 ، 18:05
رضا رضوی

رمضان میں سوشل میڈیا پر میسج فارورڈ کرنے سے مطعلق ضروری ہدایت

اہم نوٹ : مومنین سے گزارش ہے کہ ہمیشہ اور خاص طور پر ماہ مبارک رمضان میں اس بات کا خیال رکھیں کے  زبانی یا لکھ کر کسی بات کو اللہ اور معصومین ع کی طرف جھوٹی نسبت دینا روزے کو باطل کر دیتا ہے لہذا  ہر میسج کو پڑھ کر بنا تحقیق کے آگے فارورڈ نہ کریں۔

مسئلہ:

اگر کوئی شخص زبانی یا لکھ کر نبی اکرم یا ائمہ اطہار ع کی طرف جھوٹ کی نسبت دے تو کیا اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے؟

تمام مراجع کرام : ہاں اس کا روزہ باطل ہو جاتا ہے اگرچہ تحریری صورت میں ہی کیوں نہ ہو ۔مزید معلومات کے لیئے اپنے مر جع تقلید کی توضیح المسائل سے رجوع کریں۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 June 15 ، 13:09
رضا رضوی

معصومین ع  کے فرامین کی  روشنی  میں  روزہ کی اہمیت اور فضیلت

ماہ رمضان کی اہمیت:

قال رسول الله صلى الله علیه و آله و سلم:لو یعلم العبد ما فى رمضان لود ان یکون رمضان السنة

رسول خدا صلى الله علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا: اگر بنده «خدا» کو معلوم ہوتا کہ رمضان کا مہینہ کیا ہے، (اور یہ کن برکتوں اور رحمتوں کا مہینہ ہے) وه چاہتا کہ پورا سال ہی روزہ رمضان ہوتا.[1]

رمضان رحمت کا مہینہ:

قال رسول اللہ صلى اللہ علیه و آله و سلمو هو شهر اوله رحمة و اوسطه مغفرة و اخرہ عتق من النار.

رسول خدا صلى اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:رمضان وہ مہینہ ہے جس کا آغاز رحمت، درمیانے ایام مغفرت اور انتہا دوزخ کی آگ سے آزادی ہے[2]

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 17 June 15 ، 06:09
رضا رضوی