تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...
Saturday, 9 August 2014، 07:10 PM

حضرت عبدالعظیم حسینی


عبدالعظیم ابی القاسم بن عبداللہ بن علی الشدید بن حسن بن الامیر بن زید بن الامام الحسن(علیہ السلام)معروف بہ شاہ عبدالعظیم حسنی بنو عباس کے مظالم کے خوف سے غیر معروف طریقے سے شہر ”ری“ میں وارد ہوئے اور ایک محب آل محمد کے گھر کے سرداب میں اپنی رہائش رکھی ، آپ اس جگہ پر خدا وند عالم کی عبادت میں مشغول رہتے تھے ، روزے رکھتے تھے اور کبھی کبھی مخفی طور سے اس قبر کی زیارت کیلئے جاتے تھے جو آج ان کے روضے کے بالکل سامنے ہے اور فرماتے تھے : یہ قبر حضرت امام موسی بن جعفر(علیہ السلام)کے ایک بیٹے کی ہے ، آپ کی ۲۵۰ ہجری میں وفات ہوئی اور شہر ”ری“کی مسجد شجرہ میں دفن ہوئے ۔
حضرت عبدالعظیم کا شمار بزرگ محدثین، علماء، زہاد اور امام محمد تقی اور امام علی نقی (علیہما السلام)کے اصحاب میں ہوتا ہے ۔ یہ وہی شخصیت ہیںجنہوں نے امام علی نقی(علیہ السلام)کی خدمت میں شرفیاب ہوکر اپنے عقاید کو ان کے سامنے بیان کیا اور امام علیہ السلام نے فرمایا : اے ابوالقاسم ، خدا کی قسم یہی خدا کے دین کے عقاید ہیں۔
آپ کے ایک بیٹا تھا جس کا نام محمد تھا اور یہ بھی بہت بڑے عابد او رزاہد تھے۔
فخر رازی نے اپنی کتاب شجرہ مبارکہ میں بیان کیا ہے کہ حضرت عبدالعظیم کو شہر”ری“ میں شہید کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ آپ کے روضے کی عمارت کو مجدالملک قمی نے تعمیر کرائی تھی اور ایوان وغیرہ کو بادشاہ طہماسب بن شاہ اسماعیل صفوی نے ۹۴۴ ہجری میں تعمیر کرائی اور چاندی کی ضریح بادشاہ فتحلی نے ۱۲۲۲ ہجری میں آپ کی قبر پر تعمیر کرائی ۔ گنبد پر طلا کاری کا کام ناصر الدین شاہ قاجار نے کروایا اور ایوانوں کی آینہ بندی اور نقاشی کا کام میرزا آقا جان نوری صدر اعظم نے انجام دیا(۱)۔

حوادث الایام، ص ۲۳۶۔
موافقین ۰ مخالفین ۰ 14/08/09

نظرات (۰)

ابھی تک کوئ نظر ثبت نہیں ہوی

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی