تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۶ مطلب با موضوع «مناسبات :: جمادی الثانی» ثبت شده است

Sunday, 8 January 2017، 07:24 PM

حضرت معصومہ (س) کی رحلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم


حضرت معصومہ (س) کا تعارف

حضرت معصومہ (س) شیعوں کے ساتویں امام موسی بن جعفر(س) کی بیٹی ہیں۔ آپ کی والدہ گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں، حضرت معصومہ (س) اول ذیقعدہ ۱۷۳ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئی ہیں-

آپ کا شمار اہل بیت رسول (ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے ۔حضرت معصومہ (س) نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعدان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیالیکن سفر کے دوران علالت کی وجہ سے شہر قم میں قیام پذیرہوئیں جہاں 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا بعض روایات کے مطابق دشمنوں کی طرف سے کھانے میں زہر دینے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔آپ کو قم میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے.

حضرت معصومہ(س) اور امام علی بن موسی الرضا(ع) ایک ہی ماں باپ سے ہیں.حضرت معصومہ (س) کا اسم گرامی «فاطمہ»  مشہور لقب «معصومہ» ہے.

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 08 January 17 ، 19:24
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

 

نام مبارک:   فاطمہ سلام اللہ علیہا

والد گرامی: سید المرسلین، خاتم النبین حضرت محمد مصطفیﷺ

والدہ ماجدہ: خدیجہ بنت خویلد، یہ معظمہ خاتون ام المومنین اور آئمہ معصومین علیہم السلام کی جدہ گرامی اور نبی اکرم کی پہلی زوجہ ہیں جنہوں نے اپنے جان و مال کے ذریعے رسالتمآبﷺ کی خدمت اور اسلام کی آبیاری کی۔ اسی وجہ سے خداوند متعال نے آپ کو مقدس آسمانی خواتین میں قرار دیا۔

 کنیت: ام ابیہا، ام الحسن، ام الحسنین، ام المحسن، ام الآئمہ علیہا و علیہم السلام

 القاب: صدیقہ، مبارکہ، طاہرہ، راضیہ، مرضیہ، زکیہ، محدثہ اور بتول، آپ کا مشہور ترین لقب ’’زہرا‘‘ سلام اللہ علیہا ہے۔

 مقام: معصومہ، پانچ عظیم ومقدس خواتین میں سے ایک، اور معصوم کی دختر نیک اختر، زوجہ ، اور ماں (شاہ ولایت کی زوجہ، حسنین شریفین کی والدہ ماجدہ)

تاریخ ولادت: ۲۰جمادی الثانی، بعثت کا پانچواں سال

جائے ولادت: مکہ مکرمہ

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 March 16 ، 18:19
رضا رضوی
Sunday, 18 October 2015، 09:51 PM

نوحه بی بی زهرا س

نوحه بی بی زهرا س

بسم اللہ الرحمن الرحیم 
  ہم تمام مومنین کی طرف سے رسول گرامی ص اور  امام زمانہ عج کی خدمت میں ان ایام پر ملال شھادت بی بی دو عالم س  کی تسلیت و تعزیت پیش کرتے ہیں. اللہ ہم سب کو آپ کی صحیح معرفت عطا فرمائے اور ہمیں اپ کی سیرت طیبہ پر چلنے کی توفیق عطا فرما. آمین 


دریافت
مدت زمان: 6 دقیقه 16 ثانیه
 

 

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 18 October 15 ، 21:51
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت  با سعادت

 حضرت فاطمہ الزہراء  سلام اللہ علیہا  حضرت رسول خدا  صلی اللہ علیہ وآلہ  وسلم  اور حضرت  خدیجہ الکبری علیہا السلام کی  دختر  گرامی  ہیں۔  حضرت  امام صادق علیہ السلام فرماتے ہیں: خداوند متعال کے نزدیک ،حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کے ۹ نو   اسماء ہیں جو  مندرجہ ذیل  ہیں : فاطمہ ، صدیقہ،مبارکہ ،طاہرہ،زکیہ،راضیہ،مرضیہ،محدثہ، زہراء، [1]  اور آپ سلام اللہ علیہا کی کنیت "ام ابیہا "ہے [2]   آپ کی حیات طیبہ اٹھارہ سال تھی۔ آپ بعثت کے پانچویں سال ۲۰ جمادی الثانی کے دن متولد ہوئیں [3]  اور ہجرت کے گیارہویں سال ،تین جمادی الثانی میں شہید کر دی گئیں ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 08 April 15 ، 15:56
رضا رضوی
Wednesday, 8 April 2015، 12:58 PM

حضرت زهراء سلام الله علیها

بسم الله الرحمن الرحیم

حضرت زهراء سلام الله علیها کی شخصیت

 حضرت فاطمہ سلام اللہ علیھا کی حقیقت اورآپ کو زہراء نام رکھنے کی وجہ

پہلا مطلب جس کے بارے میں توجہ دینے کی ضرورت ہے اور اگر ایک مسلمان فرق نہیں شیعہ ہو یا سنی اس مطلب کی طرف توجہ دیں تو بہت سارے شبہات اسے حل ہو جاتا ہے ، اور بہت سارے سوالات کے جواب اسی میں پوشیدہ ہے وہ مطلب یہ ہے کہ فاطمہ سلام اللہ علیھاکون ہے ؟ اگر ہم انہیں صرف پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کی بیٹی ہونے سے محدود کرے اور ایک عام انسان کے عنوان سے پہچانیں تو اس کے اپنے نتائج ہے لیکن اگر ہم  اس بارے میں کچھ غور و حوض کرے کہ خدا وندمتعالی کے نزدیک آپ کی کیا مقام و منزلت ہے ، اور اسی لحاظ سے پیغمبر اکرم  صلی اللہ علیہ و الہ وسلم کے نزدیک آپ کی کیا مقام منزلت تھی ؟ اگر یہ معلوم ہو جائے تو اس وقت بہت سارے اعتقادی او رتاریخی مسائل حل ہو جائیں گے ،احادیث کی کتابوں میں جابر سے ایک روایت نقل ہے کہ جابر اسے امام صادق ع سے نقل کرتا ہے

۰ نظر موافقین ۱ مخالفین ۰ 08 April 15 ، 12:58
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمه زهرا سلام الله علیهاکا تعارف

نام اورالقاب

آپ کا نام نامی فاطمہ اور مشہور لقب زہرا، سیدۃ النساء العلمین، راضیۃ، مرضیۃ، شافعۃ، صدیقہ، طاہرہ، زکیہ، خیر النساء اور بتول ہیں۔

کنیت
آپ کی مشہور کنیت ام الآئمۃ، ام الحسنین، ام السبطین اور امِ ابیہا ہے۔ ان تمام کنیتوں میں سب سے زیادہ حیرت انگیز ام ابیھا ہے، یعنی اپنے باپ کی ماں، یہ اس لقب کے لفظی معنی ہیں۔ یہ لقب اس بات کا ترجمان ہے کہ آپ اپنے والد بزرگوار کو بے حد چاہتی تھیں اور کمسنی کے باوجود اپنے بابا کی روحی اور معنوی پناہ گاہ تھیں ۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 March 15 ، 01:43
رضا رضوی