تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۳ مطلب در مارس ۲۰۱۷ ثبت شده است

 

ماہ رجب کے مخصوص اذکار و اعمال


مخصوص، اذکار و اعمال :

۱۔ رسول خدا{ص} نے فرمایا ہے: " جو شخص رجب کے مہینہ میں اس ذکر کو سو مرتبہ پڑھے: "أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الَّذِی لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ وَحْدَهُ لَا شَرِیکَ لَهُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ" اور اس کے بعد کچھ راہ خدا میں دیدے، تو خداوندمتعال اسے رحمت و بخشش عطا کرے گا اور ۔ ۔ ۔ جب وہ قیامت کے دن خداوندمتعال سے ملاقات کرے گا، خداوندمتعال اس سے فرمائے گا: تم نے میری سلطنت کا اقرار کیا ہے، پس جو چاہتے ہو مانگو میں اسے قبول کروں گا اور میرے علاوہ کوئی تمھاری حاجتوں کو پورا نہیں کر سکتا ہے۔[۱]"

۲۔ آنحضرت{ص} نے ایک دوسری روایت میں فرمایا ہے: " جو شخص اس مہینہ میں ایک ہزار مرتبہ "َلا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ" پڑھے، خداوندمتعال اس کے نامہ اعمال میں ایک لا کھ اجر و ثواب لکھے گا و ۔ ۔ ۔ "[۲]

اس مہینہ کے اذکار و اوراد بھی بکثرت ہیں، جو دعاوں کی کتابوں میں درج ہیں، جن کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔
ب۔ رجب کے مہینہ کے مخصوص اعمال:

اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں سے کچھ نمازیں ہیں جنہیں ہر شب میں پڑھا جاتا ہے ان کی کیفیت روایتوں میں ذکر کی گئی ہے[۳]۔

اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں پہلی شب، پندرھویں شب اور رجب کے مہینہ کی آخری شب میں غسل کرنا ہے[۴]، ماہ رجب کی پہلی شب جمعہ { لیلة الرغائب}[۵] کی نمازیں ، تیرھویں شب ، چودھویں شب اور پندرھویں شب { لیالی البیض} کی نمازیں[۶]، عمرہ بجا لانا[۷]، امام حسین{ع} کی زیارت[۸]، اور امام رضا{ع} کی زیارت[۹] اس مہینہ کے مخصوص اعمال میں شامل ہے۔

ماخذ و مصادر

[1]صدوق، محمد بن علی، ثواب الأعمال، ص 53، انتشارات شریف رضی، قم، 1364ھ ش.

[2]ایضاً.
[3]ایضاً.
[4]حر عاملی، وسائل الشیعة، ج 10، ص 484، ح 13907، مؤسسة آل البیت، قم، 1409ھ.

[5]ایضاً، ح 13908.

[6]ملاحظہ ہو:وسائل الشیعة، ج 8، باب 5، ص 91.

[7]ایضاً، ج 3، ص 334، باب 22.

[8]ایضاً، ج 8، ص 98، باب 6.

[9]ایضاً، ج 8، ص 24، باب 3.

 
۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 March 17 ، 20:25
رضا رضوی
Wednesday, 29 March 2017، 08:22 PM

ماہ رجب المرجب کے مشترکہ اعمال

ماہ رجب  کے مشترکہ اعمال

 

یہ ماہ رجب کے اعمال میں پہلی قسم ہے یہ وہ اعمال ہیں جومشترکہ ہیں اورکسی خاص دن کے ساتھ مخصوص نہیں ہیں اور یہ چند اعمال ہیں۔

﴿۱﴾

رجب کے پورے مہینے میں یہ دعا پڑھتا رہے اور روایت ہے کہ یہ دعا امام زین العابدین -نے ماہ رجب میں حجر کے مقام پر پڑھی:

یَا مَنْ یَمْلِکُ حَوائِجَ السَّائِلِینَ، وَیَعْلَمُ ضَمِیرَ الصَّامِتِینَ، لِکُلِّ مَسْٲَلَۃٍ مِنْکَ سَمْعٌ

اے وہ جوسائلین کی حاجتوں کامالک ہے اور خاموش لوگوں کے دلوں کی باتیں جانتا ہے ہر وہ سوال جو تجھ سے کیا جائے تیرا

حَاضِرٌ، وَجَوَابٌ عَتِیدٌ ۔ اَللّٰھُمَّ وَمَواعِیدُکَ الصَّادِقَۃُ، وَٲَیادِیکَ الْفَاضِلَۃُ، وَرَحْمَتُکَ

کان اسے سنتا ہے اور اس کا جواب تیار ہے اے معبود تیرے سب وعدے یقینا سچے ہیں تیری نعمتیں بہت عمدہ ہیں اور تیری رحمت

الْوَاسِعَۃُ فَٲَسْٲَلُکَ ٲَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَٲَنْ تَقْضِیَ حَوائِجِی لِلدُّنْیا

بڑی وسیع ہے پس میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد(ص) و آل (ع) محمد (ص) پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میری دنیا اور اور آخرت کی حاجتیں

وَالاَْخِرَۃِ، إنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ۔

پوری فرما بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔

﴿۲﴾

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 March 17 ، 20:22
رضا رضوی
Wednesday, 29 March 2017، 08:14 PM

رجب المرجب کے مہینے کا تعارف

بسم اللہ الرحمن  الرحیم

 ماہ رجب المرجب کاغاز

رجب المرجب کے مہینے کا تعارف

قمری  سال کے ساتویں مہینہ کا نام رجب ہے قرآن مجید میں چار مہینوں کو "ماہ ہائے حرام" یعنی حرمت والے مہینوں کے نام سے یاد کیا گیا ہے کہ اُن میں سے ایک مہینہ کا نام رجب ہے اور اس ماہ میں جنگ و جدال کرنا حرام ہے۔)[1](

ماہ رجب کو مختلف خصوصیات اور رتبوں کے اعتبار سے اور اس مہینے کے معنوی پہلووں  کو مدنظر رکھتے ہوئے اور بھی چند نام دیے گئے ہیں ۔ جیسے "شہر الاستغفار)[2](" یعنی استغفار کرنے کا مہینہ، جب انسان خدا سے اپنے  گناہوں کی بخشش مانگتا ہے تو لغزشوں سے دور اور رحمت الہی کے نزدیک ہوتا چلا جاتا ہے۔

دوسرا نام "رجب الفرد" رکھا گیا کیونکہ ماہ رجب دوسرے حرام مہینوں سے جدا اورالگ  ہے۔

تیسرا نام "رجب الاصب)[3](" ہے کیونکہ اس مہینہ میں بے انتہا رحمت الہی بندوں پر نازل ہوتی ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 29 March 17 ، 20:14
رضا رضوی