تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۶ مطلب با موضوع «مناسبات :: ربیع الاول» ثبت شده است

Saturday, 24 December 2016، 02:04 AM

ہفتہ وحدت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

ہفتہ وحدت

امت اسلامیہ کی یکجہتی کا محور:

پیغمبر اسلام (ص)کی شخصیت عالم خلقت کا نقطہ کمال اور عظمتوں کی معراج ہے ۔ خواہ کمالات کے وہ پہلو ہوں جو انسان کےلئے قابل فہم ہیں جیسے انسانی عظمت کے معیار کے طور پر عقل، بصیرت، فہم، سخاوت، رحمت اور درگذر وغیرہ  خواہ وہ پہلو ہوں جو انسانی ذہن کی پرواز سے ما ورا ہیں یعنی وہ پہلو جو پیغمبر اسلام (ص) کو اللہ تعالی کے اسم اعظم کے مظہر کی حیثیت سے پیش کرتے ہیں یا تقرب الہی کے آپ کے درجات کی جانب اشارہ کرتے ہیں، کہ ہم ان پہلوؤں کو کمالات کا نام دیتے ہیں اور اتنا ہی جانتے ہیں کہ یہ کمالات ہیں لیکن ان کی حقیقت سے اللہ تعالٰی اور اس کے خاص اولیا ہی آگاہ ہیں ۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 24 December 16 ، 02:04
رضا رضوی
Monday, 28 December 2015، 11:52 PM

۱۷ ربیع الاول کے اعمال

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۱۷ ربیع الاول کے اعمال کی PDF فایل ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں

http://bayanbox.ir/info/4161183773098612363/17-rabi-ul-awal-k-Aamal

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 December 15 ، 23:52
رضا رضوی

بسم  اللہ الرحمن الر حیم

 

حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم سن (570ء) میں ربیع الاول کے مبارک مہینےمیں 17 تاریخ  کو بعثت سے چالیس سال پہلے مکہ میں پیدا ہوئے۔

خاندانِ مبارک

آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا تعلق قریشِ عرب کے معزز ترین قبیلہ بنو ھاشم سے تھا۔ اس خاندان کی شرافت ، ایمانداری اور سخاوت بہت مشہور تھی۔ یہ خاندان حضرت ابراہیم علیہ السلام کے دین پر تھا جسے دینِ حنیف کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے والد عبداللہ بن عبدالمطلب اپنی خوبصورتی کے لیے مشہور تھے مگر ان کا انتقال آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی پیدائش سے چھ ماہ پہلے ہوگیا تھا۔ والدہ کا نام حضرت آمنہ بنت وھب تھا جو قبیلہ بنی زھرہ کے سردار وھب بن عبدمناف بن قصی بن کلاب کی بیٹی تھیں۔ یعنی ان کا شجرہ ان کے شوھر عبداللہ بن عبدالمطلب کے ساتھ عبد مناف بن قصی کے ساتھ مل جاتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے دادا عبدالمطلب قریش کے سردار تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا شجرہ نسب حضرت عدنان سے جا ملتا ہے جو حضرت اسماعیل علیہ السلام ابن حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے تھے۔ اور مشہور ترین عربوں میں سے تھے۔ حضرت عدنان کی اولاد کو بنو عدنان کہا جاتا ہے۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 December 15 ، 23:30
رضا رضوی
Monday, 28 December 2015، 11:21 PM

امام صادق علیہ السلام کی ولادت

بسم الله الرحمن الرحیم

امام صادق علیه السلام کا تعارف

ہمارے چھٹے امام حضرت امام صادق بن حسین   بن علی بن ابی طالب علیہ السلام جمعہ کے دن  ۱۷ ربیع الاول سال ۸۳ ہجری میں خلیفہ عباسی، عبدالملک بن مروان کی خلافت  کے زمانے میں مدینہ میں پیدا ہوئے۔تاریخ میں  آپ کی والدہ ماجدہ کا اسم گرامی حضرت ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن ابوبکر بیان کیا گیا ہے۔[1]

کامل ایمان کی نشانیاں

امام صادق  علیہ السلام   نے فرمایا: من أحبّ لله و أبغض لله و أعطی لله، فهو ممّن کمل إیمانه.» [2]

جو بھی خدا کی خاطر دوستی اور دشمنی کرے اور خدا کی خاطر ( کسی کو )عطاء کرے وہ ان لوگوں میں سے ہے جن کا ایمان کامل ہے۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 December 15 ، 23:21
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

کنیت اور القاب 

امام حسن عسکری علیہ السلام کی کنیت "ابومحمد" ہے جبکہ مختلف کتب میں آپ (ع) کے متعدد القاب ذکر ہوئے ہیں جن میں مشہورترین "عسکری" ہے جس کا سبب شہر سامرا کے محلہ "عسکر" میں آپ (ع) کی رہائش یا بالفاظ دیگر "قلعہ بندی" ہے۔ "زکی" یعنی پاک و تزکیہ یافتہ، آپ (ع) کا دوسرا مشہور لقب ہے۔

 

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 20 December 15 ، 15:11
رضا رضوی
Friday, 9 January 2015، 02:50 PM

اتحاد بین المسلمین

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اتحاد بین المسلمین

عقل اور قرآن کی نگاہ میں

فروری 1951ء کو موتمر العالم الاسلامی کے تحت چوتھی عالمی اسلامی کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی کہ جسکی صدارت اس وقت کے وزیراعظم پاکستان نواب زادہ لیاقت علی خان نے کی۔ اس کانفرنس میں عراق کی طرف سے نمایندگی کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ محمد حسین کاشف الغطاء نے شرکت کی۔ یہ وہ شخصیت ہیں کہ  جنہوں نے پہلی بار اہلسنت علماء سے خود انکے شہروں میں جا کر گفتگو کا باب کھولا۔ اس کانفرنس میں ایک یادگار تقریر فرمائی کہ جس کی تازگی آج بھی محسوس کی جاسکتی ہے۔ آپ فرماتے ہیں:
"بیس سال پہلے میں نے ایک جملہ کہا تھا کہ جو بہت مشہور ہوا۔ میں نے کہا تھا کہ اسلام کے دو ستون ہیں: "کلمہ توحید اور توحید کلمہ (یعنی سب ایک بات کہیں)"

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 January 15 ، 14:50
رضا رضوی