تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۲ مطلب در ژانویه ۲۰۱۷ ثبت شده است

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سوانح حیات

سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی معروف نقن صاحب

پیدائش:            26 رجب 1323 ھ مطابق 1905ء لکھنؤ

وفات:             یکم شوال روزعید الفطر ۱۴۰۸ھ/۱۸مئی ۱۹۸۸ء

لکھنؤ.

وجۂ وفات:        علالت

مدفن:              لکھنؤ

رہائش:              لکھنؤ

قومیت:            بھارتی

تعلیم:               اجتہاد

مادر علمی:          لکھنؤ، نجف

پیشہ:                 معلم

وجہِ شہرت:       علمی شخصیت ، مفسر قرآن ( تفسِر فصل الخطاب ڈاونلوڈ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل دیئے گئے لنکس پر کلک کریں )

مذہب:             اسلام (شیعہ اثنا عشری)

زندگی نامہ

            سید العلماء سید علی نقی نقوی نجفی معروف نقن صاحب برصغیر پاک و ہند کے ایک معروف عالم دین تھے جنھوں نے 26 رجب المرجب 1323 کو ایک علمی گھرانے میں آنکھ کھولی. ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار اور بڑے بھائی کے پاس حاصل کی اور پھر مزیدعلم حاصل کرنے کیلئے نجف اشرف تشریف لے گئے جہاں اپنی زندگی کا ایک نمایاں باب رقم کیا اور پانچ سال کی مدت میں اس دور کے بزرگ علماء سے کسب فیض کے بعد بھارت واپس آگئے . جہاں علوم اہل بیت اطہار(ع) کی تبلیغ و ترویج میں مشغول رہے . اس عرصے میں بہت سی کتابیں تصانیف کیں. آپ نے اپنی زندگی میں مختلف عناوین پر جو کتابیں یا رسالے تحریر کئے انکی تعداد 141 عدد کے قریب ہے. آخرکار یکم شوال 1408 ھ ق میں وفات پائی.

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 15 January 17 ، 11:42
رضا رضوی
Sunday, 8 January 2017، 07:24 PM

حضرت معصومہ (س) کی رحلت

بسم اللہ الرحمن الرحیم


حضرت معصومہ (س) کا تعارف

حضرت معصومہ (س) شیعوں کے ساتویں امام موسی بن جعفر(س) کی بیٹی ہیں۔ آپ کی والدہ گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں، حضرت معصومہ (س) اول ذیقعدہ ۱۷۳ہجری کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئی ہیں-

آپ کا شمار اہل بیت رسول (ص) کی بلند مرتبہ خواتین میں ہوتا ہے ۔حضرت معصومہ (س) نے اپنے بھائی حضرت امام رضا (ع) کے خراسان آنے کے ایک سال بعدان سے ملاقات کی خاطر مدینے سے خراسان کا سفر کیالیکن سفر کے دوران علالت کی وجہ سے شہر قم میں قیام پذیرہوئیں جہاں 17 دن کے قیام کے بعد علالت کے باعث یا بعض روایات کے مطابق دشمنوں کی طرف سے کھانے میں زہر دینے کی وجہ سے اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں ۔آپ کو قم میں ہی سپرد خاک کیا گیا ۔ قم میں حضرت معصومہ (س) کا روضہ آج بھی مرجع خلائق ہے.

حضرت معصومہ(س) اور امام علی بن موسی الرضا(ع) ایک ہی ماں باپ سے ہیں.حضرت معصومہ (س) کا اسم گرامی «فاطمہ»  مشہور لقب «معصومہ» ہے.

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 08 January 17 ، 19:24
رضا رضوی