تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...
Thursday, 28 August 2014، 01:33 PM

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت

۔

عصمت: 

ایک  روایت کے مطابق جو مرحوم سپھر نے "ناسخ" میں امام علی رضا علیہ السلام سے نقل کی ہے، حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کو امام علی رضا علیہ السلام نے معصومہ کا لقب عطا کیا ہے۔ اس روایت کے مطابق امام علی رضا علیہ السلام نے فرمایا: "من زار المعصومۃ بقم کمن زارنی" یعنی جس نے قم میں معصومہ سلام اللہ علیھا کی زیارت کی گویا اس نے میری زیارت کی۔ اس روایت کو مرحوم محلاتی نے بھی نقل کیا ہے۔ اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ عصمت چودہ معصومین علیھم السلام تک محدود نہیں ہے بلکہ تمام انبیاء علیھم السلام اور فرشتے بھی معصوم ہیں اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم، حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا اور بارہ امام علیھم السلام کا "چودہ معصوم" کے طور پر معروف ہو جانے کی وجہ یہ ہے کہ وہ گناھان کبیرہ اور صغیرہ سے محفوظ ہونے کے علاوہ ترک اولی، جو عصمت کے منافی نہیں ہے، سے بھی مبرا ہیں۔ مرحوم مکرم اپنی باارزش کتابوں "العباس" اور "علی اکبر" میں حضرت ابوالفضل العباس علمدار علیہ السلام اور حضرت علی اکبر علیہ السلام کے معصوم ہونے کے دلائل پیش کرتے ہیں۔ مرحوم نقدی اپنی کتاب "زینب الکبری" میں حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی عصمت کو ثابت کرتے ہیں۔ اسی طرح "کریمہ اہلبیت" کے مصنف حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کی عصمت کے دلائل پیش کرتے ہیں۔ اس بات کو سامنے رکھتے ہوئے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیھا کا اسم مبارک "فاطمہ" ہے اور اپنی زندگی میں انہیں کبھی معصومہ کا لقب نہیں ملا، حضرت امام علی رضا علیہ السلام کا ان کو یہ لقب عطا کرنا انکی عصمت پر دلیل ہے۔ 

آپ  علیھا السلام  کی ھجرت

امام کی ہجرت کے ایک سال بعد بھائی کے دیدار کے شوق میں اور رسالت زینبی اور پیام ولایت کی ادائیگی کے لئے آپ (ع)نے بھی وطن کو الوداع کہااور اپنے کچھ بھائیوں اور بھتیجوں کے ساتھ جانب خراسان روانہ ہوئیں۔

ہر شہر اور ہرمحلے میں آپ کا والہانہ استقبال ہورہاتھا،یہی وہ وقت تھا کہ جب آپ اپنی پھوپھی حضرت زینب (ع) کی سیرت پرعمل کرکے مظلومیت کے پیغام اور اپنے بھائی کی غربت مومنین اور مسلمانوں تک پہنچارہی تھیں اور اپنی و اہلبیت کی مخالفت کا اظہار بنی عباس کی فریبی حکومت سے کررہی تھیں ،یہی وجہ تھی کہ جب آپ کا قافلہ شہر ساوہ پہنچاتو کچھ دشمنان اہلبیت(ع) جن کے سروں پر حکومت کا ہاتھ تھا راستے میں حائل ہوگئے اور حضرت معصومہ (ع)کے کاروان  پر حملہ کر دیا، نتیجتاً کاروان کے تمام مردوں نے جام شہادت نوش فرمایا۔یہاں تک کہ ایک روایت کے مطابق حضرت معصومہ (ع)کو بھی زہر دیا گیا ۔

بہر کیف حضرت معصومہ (ع) اس عظیم غم کے اثر سے یا زہر جفا کی وجہ سے بیمار ہوگئیں اب حالت یہ تھی کہ خراسان کے سفرکو جاری و ساری رکھنا ناممکن ہوگیالہٰذا شہر ساوہ سے شہر قم کا قصد کیاآپ نے پوچھا اس شہر (ساوہ)سے شہر قم کتنا فاصلہ ہے ۔اس دوری کو لوگوں نے آپ سے بیان کیا تو اس وقت آپ نے فرمایا :مجھے قم لے چلو اس لئے کہ میں نے اپنے والد محترم سے سنا ہے کہ انھوں نے فرمایا :شہر قم ہمارے شیعوں کا مرکز ہے ۔

اس مسرت بخش خبر سے مطلع ہوتے ہی بزرگان قم کے در میان ایک خوشی کی لہر ،سی دوڑ گئی اور وہ سب کے سب آپ کے استقبال میں دوڑپڑے۔موسی بن خزرج جو کہ اشعری خاندان کے بزرگ تھے انھوں نے آپ کی مہار ناقہ کو آگے بڑھ کر تھام لیا ۔اور بہت سے لوگ جو سوارہ اور پیادہ تھے پروانوں کی طرح اس کاروان کے ارد گرد چلنے لگے ۔

٢٣ربیع الاول سال ٢٠١ ہجری وہ عظیم الشان تاریخ تھی جب آپ کے مقدس قدم قم کی سرزمین پر آئے ۔پھر اس محلّے میں جسے آج کل میدان میر کے نام سے یاد کیاجاتاہے حضرت کی سواری موسی بن خزرج کے گھر کے سامنے بیٹھ گئی نتیجتاً آپ کی میزبانی کا عظیم شرف موسی بن خزرج کو مل گیا۔
اس عظیم ہستی نے صرف سترہ(١٧)دن اس شہر میں زندگی گزاری اور ان ایام میں آپ اپنے خدا سے راز ونیاز کی باتیں کرتیں اور اس کی عبادت میں مشغول رہیں ۔

معصومہ (ع)کی جائے عبادت اور قیامگاہ مدرسہ ستیہ جو آج کل ''بیت النور ''کے نام سے مشہور ہے جو ،اب حضرت (ع)کے عقیدتمندوں کی زیارتگاہ بنی ہوئی ہے ۔

آخر کار روز دہم ربیع الثانی اور ایک قول کے مطابق(دوازدہم ربیع الثانی) ٢٠١ ھ قبل اس کے کہ  آپ کی چشم مبارک برادر عزیز کے چہرہ منور کی زیارت کرتی ،غریب الوطنی میں بہت زیادہ غم اندوہ دیکھنے کے بعد بند ہوگئیں۔ وفات کے وقت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کی عمر صرف ٢٨ سال تھی۔

قم کی سر زمین آپ کے غم میں ماتم کدہ بن گئی ۔قم کے لوگوں نے کافی عزت واحترام کے ساتھ آپ کی تشییع جنازہ باغ بابلان میں کی  جو کہ اس وقت شہر سے باہر تھا۔

حضرت معصومہ (ع)کے جسم اطہر کی تدفین کے بعد موسی بن خزرج نے ایک حصیری سائبان آپ کی قبر اطہر پر ڈال دیا۔اس کے بعد حضرت زینب جو امام جواد (ع)کی اولاد میں سے تھیں انھوں نے ٢٥٦ھ میں پہلا گنبد اپنی عظیم پھوپھی کی قبر اطہر کے لئے تعمیر کروایا ۔

حضرت معصومہ کی زیارت کی فضیلت

حضرت معصومہ علیہا السلام کے سلسلہ میں یہ بات قابل غور ہے کہ چودہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کے بعد جتنی ترغیب آپ کی زیارت کے سلسلہ میں دلائی گئی ہے اتنی ترغیب کسی بھی نبی یا اولیا ء خدا کے سلسلے میں نہیں ملتی ۔ تین معصوم شخصیت نے آپ کی زیارت کی تشویق دلائی ہے۔ جن روایات میں آپ کی زیارت کی ترغیب دلائی گئی ہے ان میں سے بعض آپ کی ولادت سے قبل معصوم سے صادر ہوئی تھیں ، بعض روایات میں تو اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ اس وقت آپ کے پدر بزرگوار حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی بھی ولادت نہیں ہوئی تھی۔
تین معصومین (ع)کا ارشاد ہے کہ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکی زیارت کے ثواب میں جنت نصیب ہوگی ۔ معصومین (ع)کی زبان سے حضرت معصومہ سلام اللہ علیہاکی زیارت کی فضیلت کے سلسلہ میں چند حدیثیں ملاحظہ فرمائیں:

  • شیخ صدوق نے صحیح سند کے ساتھ حضرت امام رضا علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ
  • :من زارھا فلہ الجنة 
  • جو ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی۔
  • حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کا ارشاد ہے
  • من زارعمتی بقم فلہ الجنة 
  • جس شخص نے بھی قم میں میری پھوپھی کی زیارت کی وہ جنتی ہے ۔ 
  • حضرت امام صادق علیہ السلام کا ارشاد ہے
  •  ان زیارتہا تعادل الجنة
  •  زیارت معصومہ جنت کے برابر ہے ۔
  • حضرت امام رضا علیہ السلام کا ارشاد ہے
  • یا سعد ! من زارہا فلہ الجنة او ہو من اہل الجنة

اے سعد جو شخص بھی ان کی زیارت کرے گا اسے جنت نصیب ہوگی یا وہ اہل بہشت سے ہے ۔

 علامہ مجلسی نے بحار الانوار میں امام رضا علیہ السلام کے اصحاب کی کتابوں سے روایت کی ہے کہ امام رضا علیہ السلام نے سعد بن سعد اشعری کو مخاطب کر کے فرمایا'اے سعد تمھارے یہاں ہم میں سے ایک کی قبر ہے '' سعد نے کہا میں نے عرض کیا : میں قربان ! وہ دختر امام موسی کاظم علیہ السلام حضرت فاطمہ (ع)کی قبر ہے ؟ فرمایا :

نعم من زارہا عارفا بحقہا فلہ الجنة ، فاذا اتیت القبر فقم عند راسہا مستقبل القبلة کبر اربعا و ثلاثین تکبیرة و سبح ثلاثا و ثلاثین تسبیحة و احمد اللہ ثلاثا و ثلاثین تحمیدة ثم قل : السلام علی آدم صفوة اللہ .... الخ 

ہاں جس شخص نے ان کے حق کی معرفت کے ساتھ ان کی زیارت کی وہ جنتی ہے ۔ جب تم قبر مطہر کے پاس جاؤ تو سر اقدس کے پاس قبلہ رخ کھڑے ہوکر ٣٤ مرتبہ اللہ اکبر ٣٣ مرتبہ سبحان اللہ اور ٣٣ مرتبہ الحمد للہ پڑھو اس کے بعد اس طرح زیارت پڑھو :السلام علی آدم صفوة اللہ.الخ

 
   

 

 

 

 

اللَّهُ أَکْبَرُ 3۴مرتبہ ،سُبْحَانَ اللَّهِ‏ 33 مرتبہ ،الْحَمْدُ لِلَّهِ‏ 33 مرتبہ

السَّلاَمُ عَلَى آدَمَ صِفْوَةِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى نُوحٍ نَبِیِّ اللَّهِ‏
السَّلاَمُ عَلَى إِبْرَاهِیمَ خَلِیلِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى مُوسَى کَلِیمِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَى عِیسَى رُوحِ اللَّهِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا رَسُولَ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا خَیْرَ خَلْقِ اللَّهِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا صَفِیَّ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ خَاتَمَ النَّبِیِّینَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طَالِبٍ وَصِیَّ رَسُولِ اللَّهِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا فَاطِمَةُ سَیِّدَةَ نِسَاءِ الْعَالَمِینَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکُمَا یَا سِبْطَیْ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ وَ سَیِّدَیْ شَبَابِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ الْحُسَیْنِ سَیِّدَ الْعَابِدِینَ وَ قُرَّةَ عَیْنِ النَّاظِرِینَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ بَاقِرَ الْعِلْمِ بَعْدَ النَّبِیِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ الصَّادِقَ الْبَارَّ الْأَمِینَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُوسَى بْنَ جَعْفَرٍ الطَّاهِرَ الطُّهْرَ
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُوسَى الرِّضَا الْمُرْتَضَى‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا مُحَمَّدَ بْنَ عَلِیٍّ التَّقِیَّ السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَلِیَّ بْنَ مُحَمَّدٍ النَّقِیَّ النَّاصِحَ الْأَمِینَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا حَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ السَّلاَمُ عَلَى الْوَصِیِّ مِنْ بَعْدِهِ‏
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى نُورِکَ وَ سِرَاجِکَ وَ وَلِیِّ وَلِیِّکَ وَ وَصِیِّ وَصِیِّکَ وَ حُجَّتِکَ عَلَى خَلْقِکَ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ رَسُولِ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ فَاطِمَةَ وَ خَدِیجَةَ
السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ الْحَسَنِ وَ الْحُسَیْنِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ وَلِیِّ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا أُخْتَ وَلِیِّ اللَّهِ السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا عَمَّةَ وَلِیِّ اللَّهِ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا بِنْتَ مُوسَى بْنِ جَعْفَرٍ وَ رَحْمَةُ اللَّهِ وَ بَرَکَاتُهُ‏
السَّلاَمُ عَلَیْکِ عَرَّفَ اللَّهُ بَیْنَنَا وَ بَیْنَکُمْ فِی الْجَنَّةِ
وَ حَشَرَنَا فِی زُمْرَتِکُمْ وَ أَوْرَدَنَا حَوْضَ نَبِیِّکُمْ وَ سَقَانَا بِکَأْسِ جَدِّکُمْ مِنْ یَدِ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ‏
صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَیْکُمْ أَسْأَلُ اللَّهَ أَنْ یُرِیَنَا فِیکُمُ السُّرُورَ وَ الْفَرَجَ‏
وَ أَنْ یَجْمَعَنَا وَ إِیَّاکُمْ فِی زُمْرَةِ جَدِّکُمْ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَیْهِ وَ آلِهِ‏
وَ أَنْ لاَ یَسْلُبَنَا مَعْرِفَتَکُمْ إِنَّهُ وَلِیٌّ قَدِیرٌ
أَتَقَرَّبُ إِلَى اللَّهِ بِحُبِّکُمْ وَ الْبَرَاءَةِ مِنْ أَعْدَائِکُمْ وَ التَّسْلِیمِ إِلَى اللَّهِ رَاضِیاً بِهِ غَیْرَ مُنْکِرٍ وَ لاَ مُسْتَکْبِرٍ
وَ عَلَى یَقِینِ مَا أَتَى بِهِ مُحَمَّدٌ وَ بِهِ رَاضٍ نَطْلُبُ بِذَلِکَ وَجْهَکَ یَا سَیِّدِی اللَّهُمَّ وَ رِضَاکَ وَ الدَّارَ الْآخِرَةِ
یَا فَاطِمَةُ اشْفَعِی لِی فِی الْجَنَّةِ فَإِنَّ لَکِ عِنْدَ اللَّهِ شَأْناً مِنَ الشَّأْنِ‏
اللَّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَخْتِمَ لِی بِالسَّعَادَةِ فَلاَ تَسْلُبْ مِنِّی مَا أَنَا فِیهِ‏
وَ لاَ حَوْلَ وَ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللَّهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیمِ‏
اللَّهُمَّ اسْتَجِبْ لَنَا وَ تَقَبَّلْهُ بِکَرَمِکَ وَ عِزَّتِکَ وَ بِرَحْمَتِکَ وَ عَافِیَتِکَ‏
وَ صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَ آلِهِ أَجْمَعِینَ وَ سَلَّمَ تَسْلِیماً یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِین
 .

زیارت کے بعد دو رکعت نماز زیارت مستحب ہے۔

 

نظرات (۳)

28 August 14 ، 16:37 مگا آپلود
به مگا آپلود بپیوندید - برترین آپلود سنتر ایران

* ارائه لینک مستقیم برای عکس های شما
* کاملا رایگان
* سریع و پر سرعت
* زیبا و کاربر پسند
* دائمی و همیشگی
* عدم محدودیت در نوع فایل ها و حجم
* ارائه امکانات جدید برای کاربران عضو شده

www.megauplod.ir
02 September 14 ، 15:51 مگا آپلود
سلام دوست خوبم - وب بسیار خوبی داری

ما چهار تا دانشجوی رشته کامپیوتر هستیم و برای تامین خرج و مخارج تحصیلمون یک سایت آپلود فایل راه اندازی کردیم ، تا انسانهای شریفی مثل شما فایلهاشونو توش آپلود کنن و سایت بازدید بگیره و بتونیم تبلیغات و درآمدزایی کنیم .

ما به حمایت امثال شما نیازمندیم لطفا سری به سایت ما بزنید و اگر لایق دیدید از سایت ما استفاده کنید .

http://megauplod.ir
02 September 14 ، 16:18 مگا آپلود
سلام دوست خوبم - وب بسیار خوبی داری

ما چهار تا دانشجوی رشته کامپیوتر هستیم و برای تامین خرج و مخارج تحصیلمون یک سایت آپلود فایل راه اندازی کردیم ، تا انسانهای شریفی مثل شما فایلهاشونو توش آپلود کنن و سایت بازدید بگیره و بتونیم تبلیغات و درآمدزایی کنیم .

ما به حمایت امثال شما نیازمندیم لطفا سری به سایت ما بزنید و اگر لایق دیدید از سایت ما استفاده کنید .

http://megauplod.ir

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی