Sunday, 7 September 2014، 01:49 AM
امام رضاعلیہ السلام کی ولادت با سعادت
بسم اللہ الرحمن الرحیم
امام رضاعلیہ السلام کی ولادت با سعادت
امام رضا علیہ السلام کا تعارف
امام ابوالحسن علی الرضا ابن موسی الکاظم بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام ، آئمہ اہل بیت علیہم السلام میں سے آٹھویں امام ہیں ۔ حضرت امام رضا علیہ السلام کا میلاد مسعود جمعہ یا جمعرات کے دن ۱۱ ذوالقعدہ ۱۴۸ ھ ق کو شہر مدینہ میں ہوا ۔ [1] آپ کی والدہ کا اسم گرامی نجمہ خاتون ہے ۔ [2]یہ وہ خاتون ہیں جو دینداری ، عقلمندی اور حیاو عفت اور عبادت میں اپنی مثال آپ تھیں ۔ امام رضا علیہ السلام کے مشہور القاب میں سے رضا ، صابر ، رضی ، وفی ہیں لیکن ان میں سے رضا زیادہ مشہور ہے ۔ [3]