تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۱ مطلب با کلمه‌ی کلیدی «حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت» ثبت شده است

Thursday, 28 August 2014، 01:33 PM

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مختصر حالات

آپ کا اسم مبارک فاطمہ ہے۔ آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔ آپ کے مزید القاب میں طاہرہ، عابدہ، رضیہ، تقیہ، عالمہ، محدثہ، حمیدہ اور رشیدہ شامل ہیں جو اس عظیم خاتون کے فضائل اور خوبیوں کا ایک گوشہ ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کے پدر بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر (ع) ہیں آپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں اور یہی بزرگوار خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں ۔لہٰذا حضرت معصومہ(ع) اور امام رضا (ع) ایک ہی ماں سے ہیں۔

آپ کی ولادت با سعادت پہلی ذیقعدہ سال ١٧٣ ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ بچپنے ہی میں آپ اپنے شفیق باپ کی شفقت سے محروم ہوگئیں۔ آپ کے والد کی شہادت، ہارون کے قید خانۂ بغداد میں ہوئی ۔ باپ کی شہادت کے بعد آپ اپنے عزیز بھائی حضرت علی بن موسی الرضا (ع) کی آغوش تربیت میں آگئیں ۔٢٠٠ ہجری میں مامون عباسی کے بے حداصرار اوردھمکیوں کی وجہ سے امام (ع)سفر کرنے پر مجبور ہوئے امام (ع)نے خراسان کے اس سفر میں اپنے عزیزوں میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ہمراہ نہ لیا 

۳ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 August 14 ، 13:33
رضا رضوی