تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...

۸۸ مطلب با موضوع «مناسبات» ثبت شده است

Saturday, 4 October 2014، 03:17 AM

یوم ترویہ ۸ ذالججہ کا دن

بسم اللہ الرحمن الرحیم

۸     ذالحجہ  روز تَرویه

آٹھویں تاریخ کو یوم ترویہ کہتے ہیں ۔کیوں کہ حجاج اس دن اپنے اونٹوں کو پانی سے خوب سیراب کرتے تھے ۔تاکہ عرفہ کے روز تک ان کو پیاس نہ لگے۔یا اس لئے اس کو یوم ترویہ(سوچ بچار)کہتے ہیں ۔کہ سیدنا حضرت ابراہیم خلیل اللہ علیٰ نبینا علیہ الصلوٰة والسلام نے آٹھویں ذی الحجہ کو رات کے وقت خوا ب میں دیکھا تھا کہ کوئی کہنے والا کہہ رہا ہے کہ اللہ تعالیٰ تجھے حکم دیتا ہے کہ اپنے بیٹے کو ذبح کر۔ تو آپ نے صبح سوچا اور غور کیا کہ آیا یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے یا شیطان کی طرف

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 04 October 14 ، 03:17
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

ماہ ذالحجۃ کے ہر دن کی مناسبات اور آعمال کا  مشاہدہ کرنے کے کیئے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں 

http://bayanbox.ir/id/8278257682915794508

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 03 October 14 ، 13:22
رضا رضوی

                                                               بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت زہرا(علیھا السلام)اور امیر المومنین علیہ السلام کی شادی ۱     ذالحجۃ)

Wedding anniversary of imam Ali A.S and Hazret Zahra S.A

علی (علیہ السلام)کی عمر ۲۱ یا ۲۵/ سال تھی، اس بناء پر کہ حضرت زہرا(علیھا السلام)کی ولادت ، بعثت کے پانچویں سال ہوئی ہو، کیونکہ پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)۱۳/ سال مکہ میں رہے اور ہجرت کے وقت حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام)کی عمر ۸/ سال کی تھی اورہجرت کے دوسرے سال آپ کی شادی ہوئی لہذا اس بناء پر آپ کی عمر ۹/سال سے زیادہ اور ۱۰/سال سے کم تھی۔ اور اگر آپ کی ولادت، بعثت کے د وسرے سال ہوئی ہو تو ہجرت کے وقت آپ کی عمر ۱۱/ سال تھی اور آپ کی شادی ہجرت کے دوسرے سال ہوئی، لہذا اس وقت آپ کی عمر ۱۳/سال سے کم اور بارہ سال سے زیادہ تھی۔

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 September 14 ، 15:46
رضا رضوی

بسم اللہ الرحمن الرحیم

امام رضاعلیہ السلام  کی ولادت با سعادت

امام رضا علیہ السلام کا تعارف

امام ابوالحسن  علی الرضا ابن موسی الکاظم بن جعفر الصادق بن محمد الباقر بن علی بن حسین بن علی بن ابی طالب علیہم السلام ، آئمہ  اہل بیت علیہم السلام  میں سے آٹھویں  امام ہیں ۔ حضرت امام رضا  علیہ السلام  کا میلاد مسعود  جمعہ یا جمعرات  کے دن ۱۱ ذوالقعدہ  ۱۴۸ ھ ق  کو  شہر مدینہ میں ہوا ۔ [1] آپ کی والدہ  کا اسم گرامی نجمہ خاتون ہے ۔ [2]یہ وہ خاتون ہیں جو دینداری  ، عقلمندی اور حیاو عفت اور عبادت میں اپنی مثال آپ تھیں ۔ امام رضا علیہ السلام  کے مشہور القاب  میں سے رضا ، صابر ، رضی ، وفی  ہیں لیکن ان میں سے رضا  زیادہ مشہور ہے ۔ [3]

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 07 September 14 ، 01:49
رضا رضوی
Thursday, 28 August 2014، 01:33 PM

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کی ولادت

حضرت فاطمہ معصومہ (س) کے مختصر حالات

آپ کا اسم مبارک فاطمہ ہے۔ آپ کا مشہور لقب معصومہ ہے۔ آپ کے مزید القاب میں طاہرہ، عابدہ، رضیہ، تقیہ، عالمہ، محدثہ، حمیدہ اور رشیدہ شامل ہیں جو اس عظیم خاتون کے فضائل اور خوبیوں کا ایک گوشہ ظاہر کرتے ہیں۔ آپ کے پدر بزرگوار شیعوں کے ساتویں امام حضرت موسی بن جعفر (ع) ہیں آپ کی مادر گرامی حضرت نجمہ خاتون ہیں اور یہی بزرگوار خاتون آٹھویں امام کی بھی والدہ محترمہ ہیں ۔لہٰذا حضرت معصومہ(ع) اور امام رضا (ع) ایک ہی ماں سے ہیں۔

آپ کی ولادت با سعادت پہلی ذیقعدہ سال ١٧٣ ہجری قمری کو مدینہ منورہ میں ہوئی۔ ابھی زیادہ دن نہ گزرے تھے کہ بچپنے ہی میں آپ اپنے شفیق باپ کی شفقت سے محروم ہوگئیں۔ آپ کے والد کی شہادت، ہارون کے قید خانۂ بغداد میں ہوئی ۔ باپ کی شہادت کے بعد آپ اپنے عزیز بھائی حضرت علی بن موسی الرضا (ع) کی آغوش تربیت میں آگئیں ۔٢٠٠ ہجری میں مامون عباسی کے بے حداصرار اوردھمکیوں کی وجہ سے امام (ع)سفر کرنے پر مجبور ہوئے امام (ع)نے خراسان کے اس سفر میں اپنے عزیزوں میں سے کسی ایک کو بھی اپنے ہمراہ نہ لیا 

۳ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 28 August 14 ، 13:33
رضا رضوی

غزه کے عظیم مصائب کے سامنے مسلمانوں کے اہم وظیفہ کے متعلق آیہ اللہ مکارم شیرازی  کا بیان

 

غزه کی  جنگ نے اپنے تمام مصائب کے باوجود دنیائے اسلام اور بشریت پر اپنا مثبت اثر یه چهورا که پوری دنیا کے سامنے غاصب اسرائیل کی حقیقت کو واضح کردیا اور دنیاوالوں کے اعتماد کو حقوق بشر کا دعوای کرنے والوں سے سلب کرلیا .

اسرائیل کے مظلوم فلسطینیوں مخصوصا چھوٹے بچوں، عورتوں اور عام انسانوں پر ظالمانہ حملے اور لوگوں کے گھروں، اسکولوں اور ہسپتالوں کو خاک میں ملانا اور امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا اس جرائم پیشہ صہیونی حکومت کی حمایت کرنا ایسے زندہ حقائق ہیں جو پوری دنیا کے لیے بیان ہونا چاہیے اور فراموشیوں کے حوالے نہیں ہونا چاہیے۔
آیت اللہ مکارم شیرازی نے اپنے بیان میں مزید تاکید کی ہے کہ

۰ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 09 August 14 ، 19:18
رضا رضوی
Wednesday, 6 August 2014، 10:50 PM

عید فطر

 

عید فطر {نامکمل}

دوسری ہجری قمری میں عید فطر کے دو یا تین دن باقی تھے جب پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ) نے لوگوں کو حکم دیا کہ اپنا اپنا فطرہ نکالو ، اس سال زکات فطرہ پہلی مرتبہ واجب ہوئی ، عید فطر کے دن پیغمبر کرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کے حکم سے لوگ عید فطر پڑھنے کیلئے صحرا کی طرف نکلے اور اس سال نماز عید فطر پہلی مرتبہ واجب ہوئی ۔پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ)نے اسلحہ (ہتھیار) کے عنوان سے عصا کو اپنے ہاتھ میں لیا اس عصا کے سرے پر لوہا لگا ہوا تھا (حوادث الایام، ص ۲۲۵)۔

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 06 August 14 ، 22:50
رضا رضوی

امام حسن (علیہ السلام) کی ولادت با سعادت

شیعوں کے دوسرے امام حضرت حسن بن علی (علیہ السلام) کی پندرہویں رمضان ۳/ ہجری کو مدینہ میں ولادت ہوئی ، خدا وند عالم نے جبرئیل کو حکم دیا کہ پیغمبر اکرم کے گھر میں ایک بیٹا پیدا ہوا ہے لہذا زمین پر جاؤ اور ان کو سلام و مبارکباد کہو اور کہو کہ علی کی تم سے وہی نسبت ہے جو ہارون کو موسی سے تھی اور اس کے بعد اس کا نام ہارون کے بیٹے کا نام رکھو(ہارون کے بیٹے کا نام شبر تھا جس کو عربی میں حسن کہتے ہیں) امام حسن سر سے سینہ تک پیغمبر اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) سے مشابہ تھے ، آپ کا نام نامی حسن، کنیت ابومحمداور القاب نقی، زکی، سبط، مجتبی، امین، سید ، بر، حجت وغیرہ تھا (حوادث الایام، ص ۱۹۷) ۔

 

۱ نظر موافقین ۰ مخالفین ۰ 12 July 14 ، 19:20
رضا رضوی