تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام

اس بلاگ میں قرآن و اھلیبیت علیھم السلام اور ان سے متعلق دوسرے علوم کے بارے میں مضامین اور مطالب قارئین کی خدمت میں پیش کیئے جائیں گے۔

تبلیغی فاصلاتی نظام
قرآن وعلوم قرآن و اهلبیت...
Tuesday, 15 September 2015، 03:01 PM

حضرت علی ع و زہرا س کی شادی

آپ (علیھا السلام) کی خواستگاری

مدینہ کے شریف لوگوں،قبائل کے سردار ، بزرگان قریش نے حضرت زہرا(علیھا السلام)کے لئے خواستگاری کی لیکن پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)نے سب کو انکارکردیا ،یہاں تک کہ صاحبان ثروت و دولت آپ کی خواستگاری کے لئے آئے ، لیکن آنحضرت(ص)نے قبول نہیں فرمایا اور خدا کے حکم کے منتظر رہے۔

حضرت علی علیہ السلام  تنہا  کفّو حضرت زہرا علیھا السلام

ایک روز جبرئیل(علیہ السلام)، خدا وند عالم کی طرف سے نازل ہوئے ، خدا کا سلام پہنچایا اور بشارت دی کہ خدا وند عالم نے حضرت فاطمہ زہرا(علیھا السلام) کا عقد حضرت علی(علیہ السلام)سے کردیا، آپ بھی فاطمہ(علیھا السلام)کی شادی علی(علیہ السلام)سے کردیں، حضرت رسول اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)نے حضرت علی(علیہ السلام)کو خبر دی اس کے بعد حضرت فاطمہ(علیھا السلام)کو خبر دی،پیغمبر اکرم(ص) انتہائی خوشی کے ساتھ مسجد میں تشریف لائے اور بلال کو حکم دیا کہ مہاجر و انصار کو بلاؤ، آنحضرت(ص)منبر پر تشریف لے گئے اور فرمایا: اے بزرگان قریش! تم لوگوں نے فاطمہ(علیھا السلام)کی مجھ سے خواستگاری کی، لیکن خدا کی قسم ! میں نے خدا کے حکم کی وجہ سے قبول نہیں کیا اور اب جبرئیل نازل ہوئے اور خدا کے پیغام کو مجھ تک پہنچایا: لو لم اخلق علیا لما کان لفاطمة کفو علی وجہ الارض آدم و من دونہ۔ یعنی اگر علی کو خلق نہ کرتا تو فاطمہ کیلئے روی زمین پر آدم سے لے کر قیامت تک کوئی کفونہ ہوتا۔

حضرت زہرا علیھا السلام کا مہریہ

آپ  صلی اللہ علیہ و آلہ  وسلم نے خدا وند عالم کے حکم سے اول ۱ ذالحجہ  کو خطبہ عقد پڑھا اور آپ کا مہر ایک زرہ قرار دی جس کی قیمت چار سو یا پانچ سو یا چار سو اسی درہم تھی۔

حضرت علی(علیہ السلام)نے پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)کے حکم سے اس زرہ کو فروخت کیا اور اس پیسہ کو پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)کی خدمت میں پیش کیا، آنحضرت(ص)نے اس میں سے ۶۳ درہم حضرت فاطمہ(علیھا السلام)کے جہیز خریدنے کیلئے دئیے، آپ کا جہیز یہ تھا: ایک سفید لباس، ایک بڑا مقنعہ، ایک ،․ ایک چٹائی، دو بستر، چار تکیہ، ایک ہاتھ کی چکی، ایک مس کا پیالہ، ایک کھال کی مشک، کپڑے دھونے کیلئے ایک طشت،ایک دودھ کا پیالہ، پانی پینے کیلئے ایک پیالہ، ایک لوٹا، ایک ابریشم کا پردہو ایک مٹی کی صراحی، فرش کیلئے ایک کھال، دو مٹی کے کوزے، ایک عبا، ایک تخت جولیف خرما)کھجور کے پتّوں (سے بنا ہوا لایا گیا اور پیغمبر اکرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)کے سامنے رکھ دیا ، جس وقت آپ کی نظر ان پر پڑی تو آپ کے آنسوں جاری ہوگئے اورفرمایا : اللھم بارک لقوم آنیتھم الخزف[1]۔

 خداوندا! اس قوم پر برکت نازل فرما جو مٹی کے برتن استعمال کرتے ہیں 

پیغمبرا کرم(صلی اللہ علیہ و آلہ)نے اس میں سے کچھ پیسہ ،اسماء کو دئیے تاکہ وہ خوشبو دار عطر حضرت فاطمہ زہرا (علیھا السلام)کیلئے آمادہ کریں اور باقی پیسہ کو ام سلمہ کے حوالہ کردئیے۔[2]

امام سجّاد علیہ السلام کی  رضائے الہی پر خوش رہنے کی دعاء

الْحَمْدُ للهِ رِضىً بِحُکْمِ اللهِ ، شَهِدْتُ أَنَّاللهَ قَسَمَ مَعَایِشَ عِبَادِهِ بِالْعَدْلِ ، وَأَخَذَعَلَى جَمِیْعِ خَلْقِهِ بِالْفَضْلِ. أللَّهُمَّ صَلِّ عَلَىمُحَمَّد وَآلِهِ، وَلاَ تَفْتِنِّی بِمَا أَعْطَیْتَهُمْ َلاتَفْتِنْهُمْ بِمَا مَنَعْتَنِی فَأحْسُدَ خَلْقَکَ، وَأَغْمِطَحُکْمَکَ۔

ترجمہ:

اللہ تعالی کے حکم پر رضا وخوشنودی کی بنا پر اللہ کے لیے حمد وستائش ہے ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ اس نے اپنے بندوں کی روزیاں آئین عدل کے مطابق تقسیم کی ہیں ۔اور تمام مخلوقات سے فضل واحسان کا رویہ اختیار کیا ہے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اورمجھے ان چیزوں سے جو دوسروں کو دی ہیں آشفتہ وپریشان نہ ہونے دے کہ میں تیری مخلوق پر حسد کروں اورتیرے فیصلہ کو حقیر سمجھوں ۔ اور جن چیزوں سے مجھے محروم رکھا ہے انہیں دوسروں کے لیے فتنہ وآزمائش نہ بنا دے (کہ وہ ازروئے غرورمجھے بہ نظر حقارت دیکھیں )۔۔۔



[1] : بحار الانوار، ج 43، ص 94; کشف الغمة، اربلی، علی بن عیسی، ج 1، ص 359. بنابه نوشته کتاب اخیر، همه اثاث منزل حضرت زهرا(س) به 63 درهم خریداری شد.

[2] :حوادث الایام، ص ۲۷۲۔

نظرات (۰)

ابھی تک کوئ نظر ثبت نہیں ہوی

ارسال نظر

ارسال نظر آزاد است، اما اگر قبلا در بیان ثبت نام کرده اید می توانید ابتدا وارد شوید.
شما میتوانید از این تگهای html استفاده کنید:
<b> یا <strong>، <em> یا <i>، <u>، <strike> یا <s>، <sup>، <sub>، <blockquote>، <code>، <pre>، <hr>، <br>، <p>، <a href="" title="">، <span style="">، <div align="">
تجدید کد امنیتی